حادثے میںجاں بحق ہونے والا کمانڈو جموںو کشمیر سے تعلق رکھتا تھا:حکام
سری نگر//اتر پردیش میں یہاں آگرہ ضلع کے مالپورہ علاقے میں ایک بحریہ کے کمانڈو کی موت اس وقت ہوئی جب اس کا پیراشوٹ ہائی ٹینشن تار میں پھنس گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر کا رہنے والا کمانڈو انکور شرما پیراشوٹ جمپ ٹریننگ کے لیے آگرہ ایئر فورس اسٹیشن آیا تھا۔ جمعرات کی رات تقریباً 11.30 بجے اس نے رات کو چھلانگ لگانے کی تربیت میں حصہ لیا۔ ہوائی جہاز میں سوار ہونے کے بعد اس نے لگ بھگ 8000 فٹ کی بلندی سے مالپورہ ڈراپنگ زون پر چھلانگ لگا دی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر وہ بحفاظت نیچے اتر رہا تھا لیکن تیز ہوا کے باعث اس کا پیراشوٹ ڈراپنگ زون سے دو کلومیٹر دور ہٹ گیا۔ اس دوران شرما کا پیراشوٹ ہائی ٹینشن تار میں پھنس گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ کمانڈو شرما اس واقعے میں شدید زخمی ہوئے،‘‘ انہوں نے کہا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ شرما کو فوجی جوانوں نے فوری طور پر ملٹری اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ملپورہ پولیس پوسٹ مارٹم کروا رہی ہے جس کے بعد لاش کو کمانڈو کے گھر بھیج دیا جائے گا۔










