ملک کی ہر ریاست کی ترقی کے ساتھ ملک کی ترقی کے منتر پر یقین رکھتی ہے:وزیر اعظم مودی
سرینگر / /حکومت عوام کی زندگی کو آسانی بنانے کیلئے جدید نوعیت کے بنیادی ڈھانچہ تشکیل دے رہی ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نر یندر مودی نے کہا کہ حکومت ملک کی ہر ریاست کی ترقی کے ساتھ ملک کی ترقی کے منتر پر یقین رکھتی ہے۔ امہوں نے مزید کہا کہ جدید انفراسٹرکچر صرف ریلوے اور روڈ ویز تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ دیہات اور شہروں کے درمیان رابطے کو بھی بڑھاتا ہے، سہولیات کو فروغ دیتا ہے اور معاشرے کو جوڑتا ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بنیادی ڈھانچے پر بجٹ میں 10 لاکھ کروڑ روپے کی فراہمی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکومت عوام کی زندگی کی آسانی بنانے کیلئے جدید نوعیت کے بنیادی ڈھانچہ تشکیل دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب انفراسٹرکچر میں اتنی زیادہ سرمایہ کاری کی جاتی ہے تو اس کا براہ راست اثر خطے کی ترقی اور روزگار کے مواقع پر پڑتا ہے۔راجستھان میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکومت ریاست کی ترقی کے ساتھ ملک کی ترقی کے منتر پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جدید انفراسٹرکچر صرف ریلوے اور روڈ ویز تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ دیہات اور شہروں کے درمیان رابطے کو بھی بڑھاتا ہے، سہولیات کو فروغ دیتا ہے اور معاشرے کو جوڑتا ہے، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی بڑھا کر لوگوں کی زندگیوں کو آسان بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید بنیادی ڈھانچہ اگلے 25 سالوں میں وکسٹ بھارت کے عزم کے پیچھے ایک طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے اور ملک میں ہر ممکن بنیادی ڈھانچے میں بے مثال سرمایہ کاری اور ترقی کی غیر معمولی رفتار پر زور دیا۔راجستھان ریاست کے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نے 5,500 کروڑ روپے سے زیادہ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور قوم کو وقف کیا۔اس کے علاوہ،انہوں نے قومی شاہراہ کے تین منصوبے قوم کو وقف کیے، جن میں 114 کلومیٹر طویل چھ لین والی شاہراہ بھی قابل ذکر ہے ۔










