سیکرٹری قبائلی اَمور کا دورۂ کپواڑہ

جی اینڈ بی ہوسٹل کی تزئین و آرائش اور باڑ لگانے کے منصوبے کا اِفتتاح کیا اوراستفساری و رَسائی پروگرام میں شرکت کی

کپواڑہ //سیکرٹری قبائلی اَمور ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے آج کپواڑہ کا دورہ کیا اور ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ کی موجودگی میں گجر بکروال ہوسٹل کپواڑہ کی مرمت ، تزئین و آرائش اور باڑ لگانے کے منصوبے کا اِفتتاح کیا ۔ سیکرٹری قبائلی اَمور نے گجر بکروال ہوسٹل میں والدین ، طلباء اور عملے کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی، رَسائی پروگرام کا انعقاد کیا اور کپواڑہ کے قبائلی دیہات میں مختلف پروجیکٹوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا ۔ سیکرٹری نے گجر اینڈ بکروال ہوسٹل کپواڑہ کے دورے کے دوران ہوسٹل میں طلباء کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ڈاکٹرشاہد اِقبال چودھری نے ہوسٹل میں ایک اچھی طرح سے شرکت کرنے والے استفساری ورَسائی پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کپواڑہ کو مختلف ترقیاتی منصوبے بنانے اور ان پر عمل درآمد میں قبائلی طبقوں کی فعال شمولیت پر مبارک باد دی۔سیکرٹری موصوف نے کہا ’’ ڈپٹی کمشنر کپواڑہ کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ مختلف ترقیاتی پروگراموں ، سیاحت اور معیاری تعلیم میں قبائلی برادری کی شرکت کو یقینی بنانے میں شاندار کام کر رہی ہے ۔ ‘‘ سیکرٹری نے لوگوں کو معیاری تعلیم ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، نوجوانوں کی شمولیت ، قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے اور ہنر کی اپ گریڈیشن ، صحت کی دیکھ بھال ، ویٹر نری ، حیوانات ، روز گار ، قبائلی فن کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے قبائلی امور کے محکمے کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا ۔ ڈاکٹر شاہد چودھری نے کہا کہ ’’ محکمہ قبائلی امور ضلع انتظامیہ کپواڑہ کے ساتھ مل کر ایک مربوط نقطہ نظر کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سرگرم عمل ہے جس کا مقصد ضلع کپواڑہ کی قبائلی طبقوں کی مجموعی بہبود اور ہمہ گیر ترقی ہے ۔ ‘‘ ہوسٹل کے طلباء نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام اور قبائلی لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو بیان کرنے والا خاکہ پیش کیا جس نے حاضرین کو محسور کیا اور سب سے داد وصول کی ۔ مختلف شعبوں میں ان کی مثالی کامیابیوں کیلئے سیکرٹری قبائلی امور ، ڈی سی کپواڑہ ، ایس ایس پی کپواڑہ نے طلباء ، عملے اور کمیونٹی رہنماؤں کو تعریفی اسناد اور مومنٹوز پیش کئے ۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر قبائلی امور ، ایس ایس پی کپواڑہ ، ڈی ڈی سی ممبر کلروز مصطفی راہی ، ڈی ڈی سی ممبرت ہیامہ حاجی ثنااللہ خان ، اے سی ڈی کپواڑہ ، چیف ایجوکیشن آفیسر کپواڑہ اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ بعد ازاں سیکرٹری قبائلی امور نے ضلع ترقیاتی کشمنر کپواڑہ اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ قبائلی سمارٹ سکول گنڈ جہانگیر اور قبائلی سمارٹ سکول گگل کا دورہ کیا تا کہ وہاں کی تعلیمی سہولیات کا جائز ہ لیا جا سکے ۔