مشہور ڈل جھیل اوردیگرآبی ذخائرکو خوصورت اورپُرکشش بنانے کامشن

500 مزدوراورجدیدمشینیں کام میں مصروف: وائس چیئرمینLCMA

سری نگر// سری نگر میں حکام نے اس ماہ کے آخر میں جی20ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ سے قبل شہر اور مشہور ڈل جھیل کو صاف کرنے کیلئے ’آل اسٹاپ کلین اَپ ‘مہم شروع کردی ہے ، جس میں 500 مزدور شہری آبی ذخائر کو خوبصورت بنانے کیلئے’’مشن موڈ‘‘کے تحت مصروف عمل ہیں۔خیال رہے جی20 کے سیاحتی ورکنگ گروپ کا اجلاس22 سے 24 مئی تک یہاں ڈل جھیل کے کنارے واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (SKICC) میں منعقد ہونے والا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق اس بین الااقوامی ایونٹ کے سلسلے میں جھیل کی صفائی مہم زوروں پر ہے۔جھیل کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (LCMA) ، جو کہ ڈل جھیل سمیت آبی ذخائر کو صاف رکھنے کی ذمہ دار ہے، نے صفائی کے عمل کیلئے آدمی اور مشینری تعینات کر دی ہے۔مذکورہ اتھارٹی ڈل جھیل کی صفائی اور مہمانوں کیلئے اسے خوبصورت بنانے کے کیلئے میکنیکل اور دستی دونوں طریقے استعمال کر رہی ہے۔ایل سی ایم اے کے وائس چیئرمین، بشیر احمد بٹ نے یہاں کہاکہ مرکزی تقریب ڈل جھیل کے ارد گرد ہو رہی ہے، اور اسلئے اس مشہور قدرتی آبگاہ کو خوبصورت اور پرکشش بنانے کی مہم جاری ہے۔ بشیر احمد بٹ نے کہا کہ خوبصورتی کے عمل کے لئے، اتھارٹی مشینی مداخلتوں کا استعمال کر رہی ہے، بشمول مشینیں، ہارویسٹر وغیرہ، اور یہ کام ڈبل شفٹوں میں شروع کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم ڈبل شفٹوں میں کام کر رہے ہیں۔ لیبر فورس ساحلوں کی صفائی کر رہی ہے۔ اس مہم کو ایک مشن موڈ کے تحت شروع کیا گیا ہے، نہ صرفG20 ایونٹ کیلئیبلکہ آنے والے سیاحتی سیزن کیلئے بھی۔LCMAکے وائس چیئرمین نے ساتھ ہی کہاکہ ہم جھیل کو صاف رکھیں گے اور مجھے امید ہے کہ ہمارے مہمان جھیل کو دیکھ کر خوش ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ تقریباً 400سے500 مزدور روزانہ جھیل ڈل کی صفائی کیلئے کام کر رہے ہیں۔بشیراحمد بٹ کامزید کہناتھاکہ ہمارے پاس نو فصل یعنی گھوس پھوس کاٹنے والے ہیں، 8سے10 گھاس پکڑنے والے بھی تعینات کیے گئے ہیں، وہ دوہری شفٹوں میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ساحلوں کے قریب بھی ڈریجنگ جاری ہے ۔بشیراحمد بٹ نے کہا کہ بہت سے ایریٹرزیعنی دھونکنیاں استعمال کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی 20 ایونٹ کے لیے جھیل کو ایک خاص شکل دینے کیلئے لائٹنگ سسٹم بھی نصب کئیگئے ہیں۔ادھر صفائی کے عمل کے علاوہ جلسہ گاہ یعنی SKICC کو محفوظ بنانے کے لئے ڈل جھیل کے اردگرد سیکورٹی کی ایک موٹی تہہ ڈال دی گئی ہے اور میرین اور این ایس جی کمانڈوز کو بھی اضافی حفاظتی اقدام کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔