ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے ’’ جی ۔20سمٹ‘‘کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے واک کا تھون کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

سری نگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد نے کے اِنڈور سٹیڈیم سے ’’جی۔20 سمٹ‘‘ کی اہمیت کے حوالے سے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے واک کاتھون کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا کیوں کہ ضلع سری نگر آنے والے میگا ایونٹ کی کچھ میٹنگوں اور ایونٹوں کی میز بانی کررہا ہے۔محکمہ اَمورِ نوجوان و کھیل کود آفس سری نگر نے واک کاتھون اِنڈور سٹیڈیم سے یوتھ ہوسٹل سری نگر تک منعقد کیا اور اِس میں ضلع کے مختلف تعلیمی اِداروں کے 500 طلباء اور ڈی وائی ایس اینڈ ایس او سری نگر کے عملے نے حصہ لیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر مہمان خصوصی تھے ۔اُنہوں نے واک کاتھون کے اِنعقاد پر شرکأ اور محکمہ امورِ نوجوان کھیل کود کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے طلباء میں جی۔20سمٹ کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے میں مدد ملے گی ۔اِس کے علاوہ عام لوگوں کو بھی سمٹ کے بارے میںصحیح معلومات حاصل ہوں گی۔ واک کاتھون اِنڈور سٹیڈیم سے شروع ہوکر راجباغ باغ پہنچی اور پرزنٹیشن کانونٹ سے سلک فیکٹری ، لعل دید ہسپتال پہنچ کر آخیر میں یوتھ ہوسٹل سری نگر میں اِختتام پذیر ہوئی ۔ طلباء نے پلے کارڈز اور بینرز اُٹھارکھے تھے اور جی ۔20 سربراہی اجلاس کے حوالے سے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے نعرے بھی لگائے ۔ واک کاتھون یوتھ ہوسٹل میں اِختتام پذیر ہوئی اور وہاں ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر سری نگر بلبیر سنگھ اور دیگر اَفسران اور ملازمین نے شرکأ کو منشیات کی لت کے مضر اَثرات اور اِس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اِجتماعی کوششوں کی ضرورت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔