رِیاسی//ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی ببیلارکوال نے آج جل جیون مشن کے تحت ضلع کے تمام گھرانوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پانی کی فراہمی کے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ابتداً، ضلع ترقیاتی کمشنر نے جل جیون مشن کے تحت چلائے جانے والے ببر براہنماںاور کنڈرواٹر سپلائی سکیموں ( ڈبلیو ایس ایس ) پر کاموں کی طبعی اور مالی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔جل جیون مشن کے تحت زیادہ تر کام مکمل ہوچکے ہیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کچھ جگہوں پر باقی رہ جانے والے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ایگزیکٹیو اِنجینئر جل شکتی ریاسی راکیش کمار گپتا نے بتایا کہ ببر براہمناں میں واٹر سپلائی سکیم ( ڈبلیو ایس ایس ) کے 5.56 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کی تکمیل سے تقریباً 300 گھرانوں کو نلکے پانی کے کنکشن ملیں گے جبکہ تقریباً 239 گھرانوں کو پانی فراہم کیا جائے گا۔ کنڈر میں واٹر سپلائی سکیم کی ریٹروفٹنگ اور اِضافہ کے بعد سپلائی کنکشنز1.43کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے شروع کی گئیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر کو جانکاری دی گئی کہ دونوں منصوبوں پر کام شدو مد سے جاری ہے اور ببر براہمناں اور کنڈر میں زائد اَز 500 گھرانوں کو پینے کے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔










