ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے راز دان پاس کا دورہ کیا

بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے اتوار کو راز دان پاس کا دورہ کیا تاکہ بانڈی پورہ ۔ گریز روڈ پر اونچائی پر واقع کچھ مقامات پر حالیہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے برف اور لینڈ سلائیڈنگ کی صفائی کے کام کا معائینہ کیا۔ضلع ترقیاتی کشمیر کے ہمراہ بارڈر روڈ آرگنائزیشن ( بی آر او) ، پروجیکٹ بیکن اَفسران اور ایم اِی ڈی ، ریوینو کے دیگر متعلقہ اَفسران کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران بھی موجود تھے۔ڈاکٹر اویس احمد نے کلیئرنس کے کاموں پر اطمینان کا اِظہار کیا اور وادی گریز سے رابطے کو یقینی بنانے کے لئے اِس طرح کے سخت اور نامساعد موسمی حالات میں کام کرنے کے لئے بیکن فیلڈ سٹاف کی انتھک کوششوں کو سراہا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سڑک کو دو طرفہ ٹریفک کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھول دیا گیا ہے اور سڑک اور موسم کی صورتحا ل کا روزانہ جائزہ لینے کے بعد اسے اِجازت دی جائے گی۔اُنہوں نے مسافروں اور سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ ضلعی کنٹرول روم سے سڑک کی حالت معلوم کرنے کے بعد ہی گریز کا سفر شروع کریں اور یومیہ بنیادپر جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کریں۔