ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے تحصیل داروں کو

موسلادھاربارش اور ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات کا تجزیہ کرنے کی ہدایت دی

کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ ڈاکٹر ڈائفوڈ ساگر دتاترے نے کپواڑہ ضلع میں خراب موسم اور وقفے وقفے سے موسلادھار بارش اورژالہ باری کے پیش نظر تمام تحصیل داروں ، ریونیو اَفسران اور فیلڈ اَفسران کو اَپنے اَپنے دائرہ اختیار علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت دی اور ضلع میں موسلاد دھار بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے زراعت اور باغبانی کھیتوں اور دیگر اَملاک کو ہونے والے نقصانات کاتجزیہ کریں۔اُنہوں نے اُنہیں مزید کارروائی کے لئے فوری طور پر رِپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔دریں اثنأ ،اُنہوں نے متعلقہ اَفسران اور ملازمین کو اَپنی ڈیوٹی وقت کی پابندی کے ساتھ اَنجام دینے کی ہدایت دی۔