بڈگام //ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو نے ڈائریکٹر نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی ( این آئی ایف ٹی ) سری نگر جاوید احمد وانی کے ساتھ آج این آئی ایف ٹی سری نگر کا دورہ کیا اور کیمپس کے قیام کا موقعہ پر معائینہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے دورے کے دوران این آئی ایف ٹی کیمپس سری نگر میں جاری مجموعی تعمیرات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ تمام تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کریں۔اُنہوں نے این آئی ایف ٹی سری نگر کی اِنتظامیہ کو ضلع اِنتظامیہ بڈگام کے مکمل تعاون کا یقین دِلایا۔واضح رہے کہ نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی سری نگر ملک کے سب کیمپسوں میں سے ایک ہے ۔ یہ کیمپس ایسے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کرے گا جو فیشن اور ڈیزائننگ میں کیرئیر بنانا چاہتے ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ اے ڈی سی بڈگام اور ضلع کے دیگر اَفسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔










