ملک کے ہر حصے میں بی جے پی کی قیادت والی سرکار قائم ہو کر امن کی فضا کو قائم و دائم رکھا جائے گا / امیت شاہ

سرینگر //وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں بی جے پی حکومت نے پورے ملک کی اندرونی سلامتی کو محفوظ بنانے کا کام کیا ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کانگریس کو پھر سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا جبکہ بدعنوانی کو بھی بڑھائوا دیا تاہم امیت شاہ نے یقین ظاہر کیا کہ اس بار کرناٹک کے عوام کانگریس کو ضرور سبق سکھائیں گے۔ سی این آئی کے مطابق انتخابی ریلی کے سلسلے میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے کرناٹک کے بیلگام ضلع میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کیا ۔ اس موقعہ پر وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کرناٹک میں دوبارہ حکومت بنائے گی۔۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ شمال مشرقی ریاستوں کو اپنا گڑھ سمجھا کیونکہ ان ریاستوں میں اقلیتوں کی بڑی آبادی ہے، لیکن حالیہ انتخابات کے نتائج نے بی جے پی کے حق میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی ریاستیں ملک کے اہم حصے ہیں اور مودی حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ ’’چھوٹی ریاستوں کے تئیں بڑی ذمہ داری ‘‘ہو۔امیت شاہ نے کہا ’’چھوٹی ریاستیں ہمارے ملک کی ‘دھاروہر’ ہیں اور وہ اتنی ہی اہم ہیں جتنی بڑی ریاستوں۔ ریاست جتنی چھوٹی ہوگی، مرکز کی اتنی ہی بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی ترقی کیلئے کام کرے۔ یہ مودی حکومت کی پالیسی ہے‘‘۔شاہ نے کہا کہ شمال مشرق کے لوگوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ اس ملک پر ایک ایسی پارٹی کی حکومت ہونی چاہئے جو لوگوں کو سلامتی، امن اور ترقی فراہم کر سکے۔ امیت شاہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بی جے پی کٹور کرناٹک میں زیادہ سیٹیں جیت لے گی۔ اس کے علاوہ میں لکشمنا ساودی کھیترا گیا ہوں۔ لیکن وہاں بی جے پی کی جیت ضرور ہوگی۔ لکشمنا ساوادی ہارنے والا ہے۔ کانگریس شروع سے ہی خوشامد کی سیاست کرتی رہی ہے۔ امیت شاہ نے یقین ظاہر کیا کہ اس بار ریاست کے عوام کانگریس کو ضرور سبق سکھائیں گے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کرناٹک کانگریس کے لیے صرف ایک اے ٹی ایم ہے۔ جہاں سے وہ رقم دہلی بھیجتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی امیت شاہ نے ایک اعلان کے ساتھ وعدہ کیا کہ بی جے پی مسلم ریزرویشن کو لاگو نہیں ہونے دے گی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ یہ کانگریس کی خوشامد کی پالیسی ہے جس نے بھگوان شری رام کو کئی سالوں تک تالے میں بند رکھا اور اب وہ بجرنگ بالی کی توہین کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ اس خوشامد کی پالیسی کے تحت کانگریس پی ایف آئی پر پابندی لگانے کے بی جے پی کے فیصلے کو ہضم نہیں کر پا رہی ہے۔ پی ایف آئی پر پابندی لگا کر، بی جے پی نے نہ صرف کرناٹک بلکہ پورے ملک کی اندرونی سلامتی کو محفوظ بنانے کا کام کیا ہے۔