سانبہ //کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود شیتل نندا نے ڈپٹی کمشنر سانبہ ابھیشیک شرما ، ایم ڈی آئی سی پی ایس ہرویندر کور اور ایس ایس پی سانبہ بینم توش کے ساتھ لڑکیوں کیلئے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے کا افتتاح کرنے کیلئے آج سانبہ منڈی گرگلیاں پریشہ کا دورہ کیا ۔ افتتاح شدہ پریشا 25 بستروں پر مشتمل ادارہ ہے جسے ضرورتمند لڑکیوں کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ یہ سہولت کونسلرز ، اساتذہ ، کیس ورکرز اور گھریلو ماؤں سے لیس ہے تا کہ بچوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ اس سہولت میں بچوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے لائیبریری ، تفریحی کمرہ ، پینٹری ، پلے روم اور دیگر سہولیات بھی موجود ہیں ۔ افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیتل نندا نے کہا ’’ پریشا ضرورت مند بچیوں کیلئے بہتر مستقبل فراہم کرنے ک ہماری کوششوں میں ایک اہم اضافہ ہے ۔ ہمارا ماننا ہے کہ ہر بچہ ایک محفوظ اور پرورش کے ماحول کا مستحق ہے اور پریشا اس یقین کی ایک علامت ہے ۔ ہم ادارے کی مدد کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں کہ وہ اپنے زیر نگہداشت بچوں کی بہترین ممکنہ دیکھ بھال جاری رکھے ۔ ‘‘ ڈپٹی کمشنر سانبہ ، ایم ڈی آئی سی پی ایس اور ایس ایس پی سانبہ نے بھی ادارے کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا اور بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے پریشہ کے پیچھے ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی ۔ پریشا ضلع میں بچوں کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے میں ایک قابل قدر اضافہ ہے اور اس سے توقع کی جاتی ہے کہ اس کی دیکھ بھال کے تحت بچوں کی زندگیوں میں نمایاں فرق آئے گا ۔ بعد ازاں کمشنر سیکرٹری نے سانبہ قلعہ میں منعقدہ نشا مکت بھارت ابھیان پروگرام میں شرکت کی ۔ پروگرام کے دوران انہوں نے بہترین خواتین پولیس افسران میں یادگاری تحفے تقسیم کئے جنہوں نے منشیات سپلائی کرنے والوں اور فروخت کرنے والوں کو پکڑنے میں مثالی کام کیا ۔ سیکرٹری موصوفہ نے سانبہ ضلع کو منشیات کی لعنت سے پاک بنانے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے منشیات کے استعمال کے خلاف جنگ میں آگاہی مہم اور کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ۔










