جموں//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے راجوری کے کنڈی جنگل میں دہشت گردوں کے خلاف جاری اپریشن میں عظیم قربانی دینے والے بہادر فوجی جوانوں کو پھول چڑھائے اور خراج عقیدت پیش کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ پوری قوم بہادر شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور پوری قوم ان کی بے مثال بہادری کو ہمیشہ یاد رکھے گی ‘‘۔










