سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری کے علاوہ آپریشنوں کے بارے میںبھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا
سرینگر / /سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی نے راجوری اور کشتواڑ علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقعے پر انہیں سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری دینے کے علاوہ آپریشنوں کے بارے میںبھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ۔سی این آئی کے مطابق فوج کے شمالی کمان کے فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی جموں کے پونچھ اور کشتواڑ علاقوں میں پہنچ گئے ۔ دورے کے دوران فوجی آفیسران نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔ اس موقعہ پر آرمی کمانڈر کو فیلڈ کمانڈرز نے سیکورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔جس کے بعد انہوں نے لائن آف کنٹرول کے علاقوں کا دورہ کرکے وہاں خطے میں چیلنجز اور موسمی حالات کے باوجود دفاعی ڈھانچے کی ترقی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق شمالی فوج کے کمانڈر نے فوجی اہلکاروں کے ساتھ بات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے بتایا گیا کہ جنگجوئوں مخالف آپریشن کے دوران فوج انسانی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنارہی ہے جبکہ فوج سرحدوں پر ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے داخلہ خطرات سے نپٹ رہی ہے ۔ادھر ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ فوجی کمانڈر نے دورے کے دوران سرحدی علاقوں کا بھی دورہ کرکے وہاں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاو وہاں تعینات فوجی اہلکاروں سے بات چیت بھی کی ۔ شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دویدی نے راجوری اور کشتواڑ اضلاع میں ریموٹ آپریٹنگ بیس (آر او بی) پر فوجیوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی صورتحال اور فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل لیفٹنٹ جنرل دویدی نے 26 اپریل کو راجوری اور 22 اپریل کو بھٹہ دھوریاں میں حملے کی جگہ کا دورہ کیا تھا۔










