40مکعب فٹ عمارتی لکڑی برآمد
بارہمولہ //بارہمولہ پولیس نے 40مکعب فٹ عمارتی لکڑی برآمد کر لی۔جے کے این ایس کے مطابق چھولاں اوڑی کے جنگل میں درخت کاٹنے میں ملوث ہونے پر 2سمگلروں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔پولیس نے بتایاکہ ایس ڈی پی ائواوڑی شیخ شوکت علی کی نگرانی میں ایس ایچ ائو اوڑی محمد شفیع نے ایک پولیس پارٹی کے ہمراہ چھولان اوڑی میں 2جنگل اسمگلروں کو گرفتار کیا جن میں حکیم دین ولد فقیر محمد شیخ اور قدیر احمد ولد حکیم دین شیخ ساکنان چھولان کلسان اْڑی ہیں جو کٹائی میں ملوث ہیں۔ غیر قانونی جنگل کی لکڑی مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے۔ ان کے قبضے سے تقریباً 40مکعب فٹ غیر قانونی جنگلاتی لکڑی برآمد کی گئی۔انڈین فاریسٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اوڑی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔










