Nayeem Ul Haq

آج سے8مئی تک کئی مقامات پر بارشوں کاامکان

9سے12مئی تک موسم بہتر،زمیندار باغات میںدواپاشی کرسکتے ہیں:محکمہ موسمیات

سری نگر//جمعہ کے روز سری نگرسمیت کشمیرکے بیشترعلاقوںمیں موسم خشک اورخوشگواررہا،تاہم ہندوارہ کے کچھ مضافاتی دیہات میں ژالہ باری ہونے سے پھلوں اور فصلوںکونقصان پہنچا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے خبردارکیاکہ 6سے8مئی تک جموں وکشمیرمیں کئی مقامات پر بارشوں کاامکان ہے ،اسلئے کسان اورمالکان باغات اپنے کھیتوں اورباغات میں دواپاشی نہ کریں ۔جے کے این ایس کے مطابق حالیہ کئی دنوںکے برعکس جمعہ کوکشمیروادی میں موسم مجموعی طور پرخشک اورخوشگواررہا۔دن کو زیادہ وقت دھوپ چھائی رہی ،اوراس دوران لوگوںکو پارکوں ،باغات اور کھلی جگہوں پر دھوپ میں گھپ شپ کرتے دیکھاگیا۔تاہم محکمہ موسمیات نے جمعہ کی صبح کہاکہ شمال مغربی کشمیر، پونچھ، راجوری وغیرہ میں عام طور پر ابر آلود اور باقی مقامات پر جزوی طور پر ابر آلود ہے۔اس دوران ہندوارہ اوراسکے کچھ مضافاتی علاقوںمیں جمعہ کودوپہرکے بعدژالہ باری ہونے کی اطلاع ملی ،جسکے باعث پھلوں اور فصلوںکونقصان پہنچا۔محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں اسے پہلے ہی کہاتھاکہ اگلے ایک سے دوگھنٹوں کے دوران کپواڑہ، پونچھ، راجوری، بارہمولہ میںگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ ھٰذانے ساتھ ہی کہاکہ جمعہ کودوپہراور شام کے وقت مختصر وقت کیلئے بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔تاہم محکمہ موسمیات نے خبردارکیاکہ 6سے8مئی تک جموں وکشمیرمیں کئی مقامات پر بارشوں کاامکان ہے ،اسلئے کسان اورمالکان باغات اپنے کھیتوں اورباغات میں دواپاشی نہ کریں ۔محکمہ موسمیات نے ساتھ ہی کہاکہ 9سے12مئی تک موسم بہتر رہنے کے دوران کسان درختوں پردواپاشی اور فصلوںکی کٹائی کرسکتے ہیں۔اس دوران جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات معمول سے نیچے درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ دوران شب سری نگرمیں کم سے کم درجہ حرارت 9.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجبکہ قاضی گنڈمیں پارہ 7.8،پہلگام میں3.6،کوکرناگ میں7.0،گلمرگ میں2.2اور کپوارہ میں شبانہ درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔