بارہمولہ بانہال ریل سروس کے اوقات کارکو تبدل کیا جائے

بارہمولہ بانہال ریل سروس کے اوقات کارکو تبدل کیا جائے

ریل گاڑی میںروزانہ سفر کر نے والے ملازمین کی ریلوے انتظامیہ سے اپیل

سری نگر//بارہمولہ سے بانہال اور بانہال سے بارہمولہ کیلئے چلنے والی ریل سروس کی اوقات کار تبدیل کر نے کی مانگ کر تے ہو ئے لو گوں نے کہا کہ اگر چہ ریل سفر ان کے لئے آسانی کا با عث ہے تاہم ریل سروس کی اوقات کارسے انہیں پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔سر کاری و نجی ملازمین کے ایک وفد نے جے کے این ایس کوبتایاکہ بار ہمولہ سے بانہال کی طرف چلنے والی ریل سروس کے اوقات کار میں تبدیلی کی جائے تاکہ وہ اپنے منزل پر وقت پر پہنچ جایا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بارہمولہ سے صبح 7بجے چلنے والی ریل گاڑی کاوقت اگر چہ ٹھیک ہے لیکن یہاں سے دوسری اور تیسری چلنے والی ریل گاڑی کے اوقات کا میں معمولی تبدیلی سے اس میں سفر کر نے والی عوام، نجی و سرکاری ملازمین راحت کا سانس لے سکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ باہمولہ سے چلنے والی دوسری ریل گاڑی کے اوقات کار کو تبدیل کر کے 8بج کر 9منٹ سے7بجکر50منٹ کیا جانا چاہئے تاکہ اس میں صبح سفر کر نے والے ملازمین اور دیگر لوگ وقت پر اپنے منزل تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح بارہمولہ سے بانہال کی جانب چلنے والی تیسری ریل گا ڑی کا وقت 9بجکر15منٹ کے بجائے9 بجے کیا جائے تاکہ بڈگام ، سرینگر اور وادی کے دوسرے علاقوں میں تعئنات ملازمیں وقت پر اپنے دفتروں کو پہنچ سکے۔ وفد میں شامل ایک ملازم سمیر ایوب نے جے کے این ایس کو بتایا کہ وہ صبح 9بجکر 25منٹ پر سوپور سے بڑگام کی جانب سفر شروع کر تے ہیں اور وہ باقی ملازمین کے ہمراہ 10بجکر20منت پر بڈگام اسٹیشن پر پہنچ جاتے ہیں اور یہاں سے انہیں دفتر تک پہنچنے میں آدھے گھنٹے سے زیادہ وقت لگتا ہے جس کے نتیجے میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ اسی طرح سرینگر کے دوسرے علاقوں میں تعینات دیگر ملازمین نے بتایا کہ وہ اسی ٹرین میں صبح 9بجکر 15منٹ پر بارہمولہ سے اپنا سفر شروع کر تے ہیں اور وہ نو گام اسٹیشن پر 10بجکر 30منٹ پر پہنچ جاتے ہیں جبکہ یہاں سے انہیں اپنے اپنے دفتروں تک کبھی آدھا گھنٹہ تو کبھی پونا گھنٹہ لگتا ہے جس کے نتیجے میں انہیں بھی کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ اسی طرح وفد میں شامل جنوبی کشمیر سے شمالی کشمیر کی طرف روزانہ سفر کرنے والے سرکاری و نجی ملازمین نے انہیں بتایا کہ دوسری اور تیسری چلنے والے ریل گاڑی کے اوقت کار میں معمولی تبدیلی سے وہ اپنے اپنے منزل پر وقت پر پہنچ جایا کریں گے۔انہوں نے ریل انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ صبح چلنے والی ریل گاڑیوں کے اوقات کار میں معمعلی تبدیلی کر کے ان کی مشکلا ت میں کمی کریں۔