ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے ضلع کے ڈی ڈی سی اور بی دی سی کے ساتھ تعارفی میٹنگ منعقد کی

بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو نے آج ضلع کے ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ منعقد کی۔تعارفی میٹنگ کے دوران مختلف ترقیاتی کاموں اور دیگر اہم سکیموں پر اِستفساری گفتگو ہوئی۔میٹنگ میں چیئرمیں ضلعی ترقیاتی کونسل نذیر احمد خان ، اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک ، اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر ، اے سی ڈی اور اے سی پی نے بھی شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے منتخب نمائندوں سے فعال تجاویز اور تعاون طلب کیا۔اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دِلایا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔