ضلع ترقیاتی کمشنر نے کولگام میں جل جیون مشن کے تحت کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیا

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج ضلع میں جل جیون مشن کے تحت کامون کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ اَفسران کی میٹنگ منعقد کی۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے جل جیون مشن کے مختلف کاموں کی طبعی اور مالیاتی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ایگزیکٹیو اِنجینئران قاضی گنڈ اور کولگام ڈویژن نے چیئر کو جانکاری دی کہ ضلع میں جل جیون مشن کے تحت 143 سکیموں اور پروجیکٹوں کے تحت 222کام عمل میںہیں۔کل 222کاموں میں سے 217 کاموں کے ٹینڈر ہوئے ،141کاموں پر عمل درآمد کے لئے لیا گیا ہے جبکہ 9کام مکمل ہوچکے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے کہ تمام گھرانوں کو نلکے کے پانی کا ہدف مقررہ ٹائم لائن کے مطابق حاصل کیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ مشن کا تصور تمام گھرانوں کو اِنفرادی گھر یلو نل کنکشن سے پینے کا محفوظ اور مناسب پانی فراہم کرنا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ جل جیون مشن کے تحت کاموں کی رفتار کو تیز کریں تاکہ مقررہ مدت کے اَندر ہدف حاصل کیا جاسکے۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ مقررہ مدت میں تکمیل کے لئے تمام الاٹ شدہ کاموں کے معیار اور پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ معلومات کی ترسیل مشن کا ایک اہم جزو ہے اور آئی اِیسی کی مزید وسیع سرگرمیوں کے اِنعقاد پر زور دیا۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر، اے ڈی سی وقار احمد گیری ، جے ڈی پلاننگ زاہد سجاد ، سابق اَفسران ،قاضی گنڈ ، کولگام اور اے اِی اِسی کے اِنجینئروں کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔