آسٹریلیا کے سفیر بیری اوفیرل کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

سری نگر//آسٹریلیا کے سفیر بیری اوفیرل اور سکینڈ سیکرٹری جیک ٹیلر نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں جموںوکشمیریوٹی میں ترقی بالخصوص باغبانی اور فوڈ پروسسنگ شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال ہوا۔دوران گفتگو دِلچسپی کے شعبوں بشمول ٹیکنالوجی ، قابل تجدید توانائی اور سیاحت پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں ہونے والے جی۔20سربراہی اجلاس کی اہمیت کو خطے کی اِقتصادی صلاحیت اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لئے جاری کوششوں کو اُجاگر کیا۔بات چیت میں باہمی دِلچسپی کے دو طرفہ علاقائی اور بین الاقوامی اَمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔