ایڈیشنل چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے ایس ایل اِی سی میٹنگ منعقد کی

ایم آئی ڈی ایچ کے تحت باغبانی منصوبوں کی عمل آوری پر زور دیا

جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج سول سیکرٹریٹ میں باغبانی کے مربوط ترقی کے مشن ( ایم آئی ڈی ایچ) کی سٹیٹ لیول ایگزیکٹیو کمیٹی ( ایس ایل اِی سی ) میٹنگ منعقد کی ۔میٹنگ میں رواں مالی برس کا مجوزہ سالانہ ایکشن پلان پر توجہ مرکوز تھی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جو سٹیٹ لیول ایگزیکٹیو کمیٹی ( ایس ایل اِی سی ) کے چیئرمین بھی ہیں ،نے جموں وکشمیر صوبوں میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ کثافت والے شجر کاری کی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ میٹنگ میںمنگلا رائے کمیٹی کی تجویز کردہ بحالی کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ اَتل ڈولو نے فنڈز کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور منصوبوں کی فوری منصوبہ بندی اور عمل درآمد پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں جموںوکشمیر میں باغبانی اور اس سے منسلک شعبوں میں بہت کم وقت کے اَندر بڑے پیمانے کی پیش رفت لانی ہے ۔اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی میں شعبوں کی ترقی کے لئے فنڈز کے مؤثر استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے منصوبہ بندی کی گئی اور ضلع وار سرگرمیوں بشمول کولڈ سٹوریج ، سی اے سٹوروں ، پک اَپ وین اور دیر بنیادی ڈھانچہ کا قیام کے بارے میں جانکار ی دی گئی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے سامنے سمارٹ آٹومیٹک اور باقاعدہ گرین ہائوسز کے قیام کے منصوبے بھی پیش کئے گئے۔میٹنگ میں دیگر مختلف سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں محفوظ کاشت ، غیرملکی فصلوں کی کاشت ، پودے لگانے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، پھولوں کی کاشت ، خوشبود دار پودوں ، نامیاتی کاشت کاری ، باغبانی کی میکانائزیشن ، اِنسانی وسائل کی ترقی اور فصل کے بعد کے اِنتظامات شامل ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے محکمہ سربراہان اور دیگر اراکین کو ہدایت دی کہ وہ تمام فنڈز کو مؤثر طریقے سے اِستعمال کریں اور جموںوکشمیر یوٹی میں باغبانی شعبے کی ترقی کے لئے ان پر عمل درآمد کریں۔میٹنگ میں ڈائریکٹر زراعت کے کے شرمااور کمیٹی ممبران نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر رام سیوک ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ، کشمیر کے متعلقہ اَفسران ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پروڈکشن اینڈ مارکیٹنگ وِکاس شرما اور دیگر متعلقین نے بذریعہ ویڈیو کانفرنس میٹنگ میں حصہ لیا۔