بونہ پورہ منڈی گام کرالہ گنڈ کے گھروں میں اندھیرا قائم

بونہ پورہ منڈی گام کرالہ گنڈ کے گھروں میں اندھیرا قائم

کرالہ گنڈ//بونہ پورہ منڈی گام کرالہ گنڈ کے گھروںمیں اندھیرا قائم ہے ،کیونکہ ایک ہفتے کے بعد بھی خراب ٹرانسفارمر کی مرمت نہیں ہوسکی ہے ۔جے کے این ایس کو بونہ پورہ منڈی گام کرالہ گنڈ کے لوگوںنے بتایاکہ موسم سرما میں ہمیں شاذونادرہی برقی رئو کادیدار نصیب ہوا۔انہوںنے بتایاکہ پورے منڈی گام گائوںمیں موسم سرماکے دوران بجلی کی عدم دستیابی روزکامعمول رہا،اوراب موسم گرما آنے پر اُمید تھی کہ بجلی سپلائی میں قدرے بہتری آئیگی،لیکن ابھی تک ایسا کچھ دیکھنے کونہیں ملا۔بونہ پورہ منڈی گام کرالہ گنڈ کے لوگوںنے بتایاکہ یہاں نصب بجلی ٹرانسفارمر تقریباً6روز قبل خراب ہوگیا،اور بجلی محکمہ کے فیلڈ ملازمین ٹرانسفارمر کویہاں سے مرمت کیلئے لے گئے لیکن آج تک نہ تو ٹرانسفارمر کوواپس لایاگیا اور نہ بجلی سپلائی ہی بحال ہوئی ۔انہوںنے بتایاکہ ہمیں ماہانہ بھاری بھرکم بجلی فیس اداکرنے کاپابند بنایاگیاہے ،لیکن محکمہ بجلی اپنی اصل اوربنیادی ذمہ داری یعنی بجلی کی بلاخلل فراہمی کویقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہے ۔مقامی لوگوںنے بتایاکہ بجلی کی عدم دستیابی نے گھرگھر اندھیرے کاراج قائم کیا ہے ،اور لوگوںبالخصوص زیرتعلیم طلباء اور طالبات کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات درپیش ہیں ۔بونہ پورہ منڈی گام کرالہ گنڈ کے صارفین نے چیف انجینئر محکمہ بجلی کشمیر سے مطالبہ کیاکہ محکمہ پی ڈی ڈی کے متعلقہ سب ڈویژن کے انجینئروںکوجواب دہ بنایاجائے ،جو حقوق صارفین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے کے عادی بن گئے ہیں ۔