رام بن//کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود شیتل نندا جو رام بن ضلع کے ایک روزہ دورے پر ہیں ، نےلڑکیوں کیلئے نئے کھلے چائلڈ کئیر انسٹی ٹیوشن ’ پریشا ‘ اور خصوصی گود لینے والی ایجنسی ’ پھولواری ‘ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت اسلام ، پی او آئی سی ڈی ایس جہانگیر ہاشمی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر لال چند ،اے سی آر گیاس الحق ، ضلع سماجی بہبود آفیسر رام بن راہول گپتا ، تحصیلدار ، سی ڈی پی او رام بن سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔ چائلڈ کئیر انسٹی ٹیوشن فار گرلز ’ پریشا ‘ کا افتتاح کرنے کے بعد کمشنر سیکرٹری نے احاطے کا چکر لگایا اور کمرے اور پینٹری سمیت دستیاب سہولیات کا معائینہ کیا ۔ چندر کوٹ میں مستحقین میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اور پوشن ابھیان کے تحت شیشو اور نیو ٹریشن کٹس تقسیم کرتے ہوئے شیتل نندا نے آنگن واڑی مراکز کو ان اسکولوں کے ساتھ ملانے کی ہدایت جاری کی جہاں کنڈر گارڈن ایک دوسرے کے 200 میٹر کے اندر منظور کئے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کمشنر سیکرٹری کو یقین دلایا کہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ایک مشق کی جائے گی کہ آنگن واڑی مراکز اور نئے کنڈر گارٖڈن جو قریب میں ہیں 6 سال سے کم عمر کے بچوں کے وسیع تر مفاد میں ایک دوسرے سے مل جائیں ۔










