JKBOSEکانام جعلی حروف میں ظاہرکریں،خلاف ورزی پرہوگی کارروائی ،سرکیولر جاری
سری نگر//جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (BOSE) نے تمام پرائیویٹ اسکولوں کو انتباہ دیا ہے کہ وہ بورڈ کیساتھ الحاق پر والدین اور طلباء کو گمراہ نہ کریں ،ورنہ اُن کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کیسکریٹری نے کہاکہ JKBOSEنے ان سے منسلک تمام نجی تعلیمی اداروں کو ایک سرکیولر جاری کیا ہے، جس میں گمراہ کن ہورڈنگزیابورڈز کے استعمال میں احتیاط کرنے کوکہاگیاہے۔سرکیولر کے مطابق، پرائیویٹ اسکولوں پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ایسے ہورڈنگز کا استعمال کرکے طلبہ کو دھوکہ دے رہے ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ دوسرے تسلیم شدہ بورڈز سے وابستہ ہیں یا دوسرے نمونوں پر پڑھائی کر رہے ہیں۔اس طرح کے دھوکہ دہی کے طریقوں کو روکنے کے لئے سرکیولرمیں کہا گیا ہے کہ تمام اداروں کو ایسے سائن بورڈز لگانے چاہیں، جو واضح طور پر ان کے ادارے کا نام ’’اسکول کوڈ‘‘ کے ساتھ ساتھ الحاق کرنے والے بورڈز کے نام کیساتھ جلی حروف میں’’جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن‘‘کے نام سے ظاہر ہوں۔ سرکلر کی تعمیل کو یقینی بنانے کیلئے JKBOSE نے کشمیر ڈویڑن کے ذیلی اور برانچ دفاتر کے تمام ڈپٹی، اسسٹنٹ، اور انچارج افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ حدودیاعلاقوں میں تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں سے جی آئی ٹیگ شدہ فوٹو گرافی ثبوت کے ساتھ ایک کارروائی کی رپورٹ حاصل کریں۔ نجی اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 7 کام کے دنوں میں جوائنٹ سیکریٹری جنرل کشمیر ڈویڑن کے دفتر میں کارروائی کی رپورٹ جمع کرائیں۔بورڈذرائع نے کہا کہ اس ہدایت کا مقصدBOSE کو سرکیولرکے نفاذ کے بارے میں خود معلومات فراہم کرنا ہے۔بورڈ کے عہدیدار نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات طلبہ کو مزید گمراہ کرنے سے روکیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن سے وابستہ تعلیمی ادارے اپنے کاموں میں شفافیت کو برقرار رکھیں گے۔










