’ہندوستان کے قد، ملک کے وقار میں گزشتہ 9 برسوں میں بہت اضافہ ہوا جو ہماری آن اور شان ہے
سرینگر // ہندوستان اب کمزور ملک نہیں رہا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت ہندوستان کی طرف سے آنکھ اٹھاکر نہیں دیکھ سکتی ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کانگریس کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’جب بھی کانگریس اقتدار میں آئی ہے، بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے‘‘تاہم بی جے پی نے عہدہ سنبھالتے ہی سب کچھ ٹھیک کر دیا اور ملوثین کے خلاف کارروائی شروع کر دی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بیلگاوی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک مرتبہ پھر کانگریس پر نشانہ سادھتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا ’’جب بھی کانگریس اقتدار میں آئی ہے، بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے۔ جب بھی مرکز میں اس کی حکومت ہے، پارٹی پر بدعنوانی کے الزامات لگے ہیں‘‘۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ماضی کی کانگریس حکومتوں اور موجودہ بی جے پی حکومت کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے کہا’’ بی جے پی گزشتہ نو سالوں سے مرکز میں برسراقتدار ہے، نہ ہمارے وزیر اعظم اور نہ ہی کسی وزیر پر ایک بھی الزام ہے لیکن کانگریس پر صرف بدعنوانی اور رشوت ستانی کا الزام لگا ہے ‘‘۔راجناتھ سنگھ نے کہا ’’میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اس ملک سے کرپشن ختم ہونی چاہیے یا نہیں؟ کرپشن میں ملوث کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت گزشتہ نو سالوں میں 1,10,000 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کیے گئے تھے۔پچھلی متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت نے اپنے 10 سالہ دور حکومت میں صرف 5,000 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کیے تھے‘‘۔اسی دوران ایک مرتبہ پھر پاکستان اور چین کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرحد پر ہندوستان چین کے درمیان کشیدگی کے موضوع پر زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔ لیکن ہماری فوج نے جس طرح کی ہمت دکھائی تھی اور کرشمائی کام کیا تھا، میں صرف اتنا کہوں گا کہ اگر پوری جانکاری عوامی کردی جائے تو ہر ہندوستانی کا سینا فخر سے چوڑا ہوجائے گا۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اب کمزور ملک نہیں رہا ہے۔ اگر ہندوستان کو کسی نے چھیڑنے کی کوشش کی، تو یہ چھوڑے گا نہیں۔ انہوں نے کہا، ’دنیا کی کوئی طاقت ہندوستان کی طرف سے آنکھ اٹھاکر نہیں دیکھ سکتی ہے۔ کیونکہ اب ہم کمزور نہیں رہے، بلکہ دنیا کا طاقتور ملک بن چکے ہیں۔ ہم کسی کو چھیڑیں گے نہیں، لیکن کوئی ہمیں چھیڑے گا تو ہم چھوڑیں گے بھی نہیں‘۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ’ہندوستان کے قد، ملک کے وقار میں گزشتہ 9 برسوں میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے، جب بھی ہندوستان بین الاقوامی اسٹیج پر بولتا تھا، کوئی بھی اسے سنجیدگی سے نہیں لیتا تھا، لیکن آج جب ہندوستان کسی بھی عالمی اسٹیج پر بولتا ہے، تو پوری دنیا سنتی ہے۔ ہتھیار اور دفاعی سازوسامان صرف باہر سے منگائے جاتے تھے۔










