19سالہ نوجوان لقمہ اجل،17سالہ زخمی ,ضلع کشتواڑ کے ٹھاکوریا گائوںمیں تشویش کی لہر،لوگ خوفزدہ
کشتواڑ//جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں جمعرات کو علی الصبح بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران ایک پہاڑی سے بھاری پتھر ایک مکان سے ٹکراگیا،جسکے نتیجے میں مکان میں موجود19سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام سے جاری تیز بارشوں کے نتیجے میں ضلع کشتواڑ کے ٹھاکوریا گائوںمیں جمعرات کواذان فجر سے پہلے تقریباًساڑھے3بجے نزدیکی پہاڑی سے ایک بھاری بھرکم پتھر ایک رہائشی مکان کیساتھ ٹکراگیا ،جسکے نتیجے میں مکان کوکافی نقصان پہنچا اورمکان کے ملبے تلے2افراد دب گئے ۔مقامی لوگوںنے بتایاکہ اس واقعے میں19سالہ نوجوان ارشد ہلاک ہو گیاجبکہ17سالہ ارشد کو بچا لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ گھر کے دیگر مکین محفوظ ہیں۔ مقامی سرپنچ محمد رفیع شاہ نے کہا کہ گاؤں پہاڑی کے دامن میں واقع ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کے دوران پتھروں کے گرنے کا خطرہ ہمیشہ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سال پہلے ایک بڑا واقعہ ہوا تھا اور اب دوبارہ ہوا ہے۔ سرپنچ محمد رفیع شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لوگوں کی حفاظت کے لیے کچھ اقدامات کرے۔










