سرینگر //ضلع کٹھوعہ کے دھیرج کمار بحریہ میں ایک سپاہی کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے بعد ایک فاتح ایگری پرینیوئر کے طور پر ابھرے ہیں اور دوسروں کیلئے کسان کے پیشے کو ایک کامیاب پیشہ کے طور پر اپنانے کیلئے ایک متاثر کن مثال قائم کرتے ہیں ۔ مسٹر کمار نے محکمہ باغبانی کٹھوعہ کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کے علاوہ ان کی اسکیموں سے واقف کروانے کیلئے تمام تعریفیں کیں ۔ ہارٹیکلچر آفس کٹھوعہ کے ایک اہلکار کے مطابق کٹھوعہ کے ہری پور گاؤں سے تعلق رکھنے والے ترقی پسند کسان ’ دھیرج کمار ‘ 22 کنال اراضی پر 3 مختلف اسٹرابیری اقسام کاشت کرتے ہیں جن میں کیماروسا، ونٹرڈان اور نوبیلا شامل ہیں ۔ مسٹر کمار کا کہنا ہے کہ 6 لاکھ روپے کی کل سرمایہ کاری میں سے محکمے نے انہیں 2.86 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی جو کہ کل سرمایہ کاری کا تقریباً 50 فیصد ہے وہ 15 سے 20 لاکھ روپے کی پیداوار کی توقع کر رہا ہے جو کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ نے انہیں پاور ٹیلرز کی خریداری اور ڈرپ اریگیشن سسٹم کی تنصیب پر سبسڈی بھی فراہم کی ہے ۔ اس طرح کے کسانوں کے حق میں اقدامات شروع کرنے کے لئے موجودہ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دھیرج کمار نے کہا کہ باغبانی کے محکمے کی مدد ان کیلئے روشنی کی کرن بن کر آئی ہے جس سے وہ ایک کامیاب کسان بن سکتے ہیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا ’’ یہ کاشتکار برادری کیلئے ایک بہت بڑی راحت ہے کیونکہ یہ اس شعبے کو خواہشمند کاشتکاروں کیلئے مزید منافع بخش بنائے گا ‘‘ ، کمار کی معیاری پیداوار کی بڑے مالز اور ممتاز کاروباری گھرانوں جیسے جموں باسکٹ ، ایزی ڈے ، بگ بازار ، پٹھان کوٹ اور اس کے آس پاس کے بازاروں اور کٹھوعہ سے متصل پنجاب کے علاقے میں بہت زیادہ مانگ ہے۔ انہوں نے کہا ’’ مقامی منڈیوں میں کامیابی سے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے میں اپنی پیداوار کو آن لائن فروخت کرنے کا آپشن بھی تلاش کر رہا ہوں ۔ ‘‘ اس زرعی شیمپئن کی منفرد کاروباری صلاحیتوں کو حکومت نے تسلیم کیا ہے اور اس نے باوقار ہارٹیکلچر ایکسپو ایوارڈ جیتا ۔
تارکینِ وطن کی چھوٹی کشتیوں پر غیر قانونی آمد حکومت کیلئے دردِسر
امریکہ اور ایران کی جانب سے ایک دوسرے کی امن تجاویز مسترد
پرنس ہیری کا برطانیہ سے میگھن مارکل کو ’بنیادی احترام‘ دینے کا مطالبہ
امریکہ میں مہنگی طبی سہولتوں کے سبب ماں بننا مشکل
اردغان امریکہ۔ایران کشیدگی پورے خطہ میں نہ پھیلنے کے خواہاں
بہت ہوجائے گی مہنگائی کی مار۔ عوام رہیں مشکلات کیلئے تیار
ملک چلانا اب وزیر اعظم کے بس کی بات نہیں رہی
NEET پرچہ لیک : امتحان سے پہلے ہی سوالات وائرل
سی جے آئی نے ‘ون کیس ون ڈیٹا’ پہل کا اعلان کیا، اےآئی چیٹ بوٹ ‘سوساہائے’ کا آغاز کیا
سویندو ادھیکاری پی اے کی موت کا معاملہ: یوپی میں 3 شارپ شوٹر گرفتار










