سری نگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی NIAکی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے پونچھ کادورہ کرکے یہاں بھمبرگلی علاقے میں جمعرات کوہوئے ہلاکت خیز ملی ٹنٹ حملے کی تحقیقات شروع کردی ،جے کے این ایس کے مطابق ڈی آئی جی رینک کے ایک افسرجی قیادت میں ایم آئی اے کی ایک ٹیم نے جمعہ کے روز پونچھ ضلع کادورہ کیا،اعلیٰ سطحی ٹیم نے حملے کی جگہ کابھی دورہ کیااوریہاں حملے کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق این آئی اے کی ٹیم کیساتھ جموں وکشمیر پولیس اور دیگرسیکورٹی ایجنسیوںکے افسر بھی تھے جبکہ ٹیم کیساتھ فارنسک ماہرین بھی تھے ،جنہوںنے جائے حملے سے کچھ شواہد حاصل کئے ،اس دوران بم ڈسپوزل اسکارڈ اورجموں وکشمیرپولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کی ٹیموںنے بھی جائے واردات کادورہ کرکے حملے کے بارے میں اپنے طور پرتحقیقات اورچھان بین شروع کی ۔










