متعدد وفود نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں//جموںوکشمیر یوٹی کے نیشنل ایوارڈ یافتہ اَساتذہ کے ایک وفد نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔سنیل کمار کی قیادت میں وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر کے نیشنل ایوارڈ یافتہ اَساتذہ کے مختلف فلاحی مسائل سے آگاہ کیا۔جموںوکشمیر رہبر کھیل ٹیچرز ایسو سی ایشن کے ممبران نے اس کے چیئرمین اور بین الاقوامی گولڈ میڈلسٹ نریندر چِب کی سربراہی میں لیفٹیننٹ گورنر کو رہبر کھیل فزیکل ایجوکیشن کے اَساتذہ کے مسائل سے آگا ہ کیا۔بعد میں کٹھوعہ وِکاس منچ کے ایک و فد اِس کے سرپرست پروفیسر رام مورتی شرما کی قیادت میںاور سرپنچ کاشیرہ اودھمپور ساحل بھگت نے اَپنے اَپنے علاقوں کے مختلف ترقیاتی مسائل کو پیش کیا۔بھارتیہ یوگ سنستھان کے نمائندوں نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور اُنہیں جموںوکشمیر کے سرکاری سکولوں میں یوگا کے فروغ کے بارے میں آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کے اَرکان کو ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل اور مطالبات کے مناسب حل کی یقینی دہانی کی۔