سر ی نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور رائے بھٹناگر نے عید الفطر کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ یہ مقدس دِن سخاوت اور خیرات کے جذبے کا پیغام دیتا ہے اور ایک اِنسانی اور ہمدرد معاشرے کے قیام میں مدد کرتا ہے۔مشیر موصوف نے مزید کہا کہ یہ دِن بھائی چارے ، ہمدرد ی اوراشتراک کے جذبات کو اُبھارتا ہے اور ہمارے ملک کے جامع معاشرے کے کثرت میں وحدت کو بھی مضبوط کرتا ہے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے پورے جموںوکشمیر کے اَمن، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔










