سوپور//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے ترمبہ گنڈبلگام علاقے میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک12 سالہ لڑکی لقمہ اجل بن گئی۔جے کے این ایس کے مطابق متوفی کمسن بچی کے افرادخانہ نے بتایاکہ12سالہ سنوبر دخترمحمد مقبول ڈار ساکن ترمبہ گنڈ بلگام آبائی علاقے میں ایک سوئفٹ کارزیر رجسٹریشن نمبرJK09A-6032کی ٹکر لگنے سے شدیدزخمی ہوگئی ، اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اورحادثے کاموجب بننے والی نجی کارکوضبط اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔










