سرینگر // زرعی پیداوار اور بہبودیِ کساناں محکمہ کشمیر نے آج محکمہ پرموشن کمیٹی ( ڈی پی سی ) کی میٹنگ منعقد کی ۔ ڈی پی سی نے ایگزیکٹو کیڈر کی مختلف سطحوں پر 250 اہلکاروں اور منسٹریل کیڈر کی مختلف سطحوں پر 39 اہلکاروں پر مشتمل 289 اہلکاروں کو ترقی دینے کی منظوری دی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس ) محکمہ زراعت کی پیداوار اتل ڈولو نے ایک پیغام میں ترقی پانے والوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ معاشرے کے وسیع تر مفاد کیلئے مزید جوش اور جذبے کے ساتھ کام کریں گے ۔










