dooran

حکومت جموں وکشمیر کسانوں کو بااِختیار بنانے کیلئے کسان سمپرک ابھیان شروع کرے گی

جموںوکشمیر یوٹی میں ایگری پرینیور شپ کو فروغ دینے کا منفرد موقع۔ اَتل ڈولو

جموں//جموں وکشمیر زرعی پیداوار محکمہ کسان سمپرک ابھیان شروع کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے جس پروگرام کا مقصد پورے جموںوکشمیر یوٹی کے کسانوں کی فلاح و بہبود ہے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹر ی محکمہ زرعی پیداوار نے آج پروگرام کے آغاز کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک تیاری میٹنگ کی صدارت کی۔کسان سمپرک ابھیان جموںوکشمیر کی 3,565 پنچایتوں میں 24؍ اپریل 2023ء سے شروع کی جائے گااور 4ماہ تک چلے گا۔پروگرام کا مقصد پنچایتی راج اِداروں کو سکیم میں شامل کرنا اور پروگرام کے حصہ کے طورپر آزاد ی کا امرت مہااُتسو منانا ہے ۔ پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے تمام اَضلاع کے لئے 2,400 ریسورس پرسنوں کی شناخت اور تربیت کی گئی ہے ۔ کسانوں کو تعلیم دینے کے لئے متعدد زبانوں میں 45 تعلیمی ویڈیوز بنائے گئے ہیں اور اُردو ، ہندی اور انگریزی میں پمفلٹ چھاپے گئے ہیں۔کسان سمپرک ابھیان پروگرام میں کسانوں کے لئے سوال و جواب سیشن شامل ہوں گے ۔ کسان 18 مرکزی معاونت والی سکیموں کے بارے میں جانکاری حاصل کریں گے جو ان کی فلاح و بہبود کے لئے بنائی گئی ہیں۔مزید برآں ، کسان کریڈٹ کارڈ سکیم کے تحت دستی پاس بُک کو کسانوں کے لئے سمارٹ کارڈ سے بدل دیا جائے گا۔ اِس تبدیلی کا مقصد کسانوں کو اِس شعبے میں اَپنے اخراجات بڑھانے میں مد د فراہم کرنا ہے جو باالآخر ان کی پیداواری صلاحیت اور پیداوار میں بہتری کا باعث بنتا ہے۔کسا سمپرک ابھیان کے علاوہ محکمہ زراعت دکش کسان ، ایک آن لائن ہنر مندی پلیٹ فارم شروع کرے گا۔کسانوں کو سیکھنے کے مواقع فراہم کرے گا ۔ اِس پلیٹ فارم می اردو ، ہندی ، ڈوگری اور کشمیری کے 118 کورسوں میں 1,700 ویڈیوز شامل ہوں گے ۔ گورس کا مواد 20,000 صفحات پر مشتمل ہے ۔ اور ِس میں بزنس مینجمنٹ اور اَنٹرپرینیورشپ سمیت کئی ماڈیولز شامل ہیں۔ کورس کی تکمیل سے سیکھنے والوں کو سکاسٹ سے سر ٹیفکیٹ ملے گی۔پورا پروگرام مفت ہے اور یہ جموںوکشمیر کی کسان برادری کے لئے ایک اہم اقدام ہے ۔یہ پروگرام ایک آئی ٹی پلیٹ فارم بھی شروع کرے گا، ایک وَن سٹاپ ڈیش بورڈ جو آن لائن درخواست اور منظوری کی سہولیت سے حکومت کی تمام کسانوں سے متعلق خدمات اور سکیموں سے فائدہ اُٹھائے گا۔آن لائن سسٹم رجسٹرڈکسانوں کو ایس ایم ایس سے بروقت سیکٹر وار ، ریجن وار اور فصل وار ایڈوائزری بھی فراہم کرے گا ، چاہے اُنہوں نے کوئی کورس کیا ہونہ کیا ہو۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے اَفسران کی حوصلہ اَفزائی کی وہ کسانوں کو پروگرام کے بارے میں آگاہ کریں اور کسانوں وار پنچایتی راج اِداروں کے اراکین کی دستیابی اور بڑھتی ہوئی شرکت کو یقینی بنائیں۔ میٹنگ میں تمام پنچایتوں میں بنیادی ڈھانچے اور دیگر سہولیات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔