جانباز پورہ بارہمولہ میں چھاپہ،3جواری دائو پر لگی رقم سمیت گرفتار

جانباز پورہ بارہمولہ میں چھاپہ،3جواری دائو پر لگی رقم سمیت گرفتار

بارہمولہ//بارہمولہ پولیس نے جانباز پورہ علاقہ میں 3جواریوں کوپکڑ کر اُن کی تحویل سے دائو پر لگی68ہزار460روپے کی رقم ضبط کی ۔جے کے این ایس کو پولیس نے ایک بیان میں بتایاکہ مصدقہ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ بارہمولہ کی ایک ٹیم نے جانباز پورہ میں جواریوںکے ایک اڈے پر اچانک چھاپہ ڈالا۔پولیس کی ٹیم کو دیکھ کر جواریوںنے فرار ہونے کی کوشش کی ،لیکن اُن کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے3قماربازوں شفیق احمد شیخ ساکنہ فتح گڑھ، بلال احمد میر ساکنہ جانباز پورہ اور عبدالقیوم گڑ ساکنہ خانپورہکو جائے موقعہ سے گرفتار کیاگیا۔پولیس کے مطابق جواریوںکی تحویل سے موقعہ پر ہی دائو پر لگی68ہزار460روپے کی رقم ضبط کی گئی۔پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں13 جوا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔