Weather

آج بھی موسم بنیادی طور پر خشک وخوشگوار،16تا21اپریل موسم دگرگوں

سری نگر//رواں ماہ کی21یا22تاریخ کوعیدالفطر کی تقریب سعید منائے جانے کے بیچ محکمہ موسمیات نے 27اپریل تک کیلئے تازہ موسمیاتی ایڈوائزری جاری کردی ہے ،جسکے مطابق 20اور21اپریل کوجموں وکشمیرمیں چندایک مقامات پر مطلع ابرآلودہونے کے بیچ وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کاامکان ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگرمیں قائم ہندوستانی محکمہ موسمیات کے علاقائی مرکز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے جمعہ کی صبح موسمیاتی تغیر وتبدل سے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ15اپریل کوموسم بنیادی طور پرخشک رہنے کے بعد16اور17اپریل کومطلع ابرآلودرہنے کے بیچ موسم ہچکولے کھاتا رہے گا ،اور17اپریل کوکشمیرمیں وسیع مقامات پر اور جموں ڈویڑن کے چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارشوں کاامکان ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ 18اور19اپریل کوآسمان پربادل چھائے رہنے کے بیچ میدانی علاقوںمیں ہلکی سے درمیانی بارش اور کشمیرمیں کچھ ایک مقامات پر موسلادھار بارش کے امکانات ہیں جبکہ کچھ بالائی مقامات پر ہلکی برف باری بھی ہوسکتی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے بتایاکہ20اور21اپریل کومطلع ابرآلودہونے کے بیچ چند مقامات پر وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہونے کاامکان ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ بعدازاں22سے27اپریل تک مطلع جزوی طور پر ابرآلودرہنے کے بیچ موسم بنیادی طور پرخشک رہے گا۔ماہرموسمیات نے ڈاکٹر مختار احمد نے کہاکہ کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 15 اپریل تک اپنے باغات میں کیڑے مارادویات کاچھڑکائوکریں۔