جموں//پرنسپل سیکرٹری جنگلات و ماحولیات دھیرج گپتا نے آج جمبوچڑیا گھر کے ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا جو جلد ہی عوام الناس کے لئے وقف کیا جائے گا۔ چیف وائلڈ لائف وارڈن جموں وکشمیر سریش کمار گپتا نے چڑیا گھر کے مختلف کاموں کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے پرنسپل سیکرٹری کو چڑیا گھر کے اہم بنیادی ڈھانچے ، جانوروں کے انکلوڑ رز ، پاور سپلائی ، ایمفی تھیٹر ، اینمل کچن، اینمل ہوسپٹل ، سٹاف کوارٹروں ، مین اَنٹرنس گیٹ ،اورنٹیشن سینٹر ، ٹکٹنگ کائونٹر،سووینئر شاپ ، کیوسک ، کیفے ٹیریا ، ویو پوائنٹس ، بیت الخلاء اور دیگر عوامی سہولیات کے بارے میںآگاہ کیا۔دھیرج گپتا نے حاصل ہونے والی اہم پیش رفت کو دیکھتے ہوئے محکمہ کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ پارکنگ ائیریا ، سڑکوں ، سولبھ شو چلیہ ، نیچر اِنٹرپریٹیشن سینٹر، شیلٹر شیڈزاور متعلقہ کاموں پر اِضافی اَفرادی قوت اور مشینرکی تعیناتی سے کام کو تیز کریں ۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ چڑیا گھر کے پورے بنیادی ڈھانچے کے اندر اور اس کے آس پاس جگہ کی صفائی ، شجرکاری ، ہریالی ، افزودگی اور خوبصورتی کی سرگرمیاں بیک وقت اَنجام دیں۔پرنسپل سیکرٹری نے افسران سے کہا کہ وہ سینٹرل زو اتھارٹی (سی زیڈ اے) کے ماہرین سے کئے گئے جائزے کی بنیاد پر منڈا منی چڑیا گھر کے جانوروں کو نیو جمبو چڑیا گھر میں منتقل کرنے کے ’’ اندرونی ‘‘جانوروں کے منصوبے کی تفصیل دیں۔ اُنہوں نے دفاعی علاقے سے گزرتے ہوئے پانی کی سپلائی کے لئے بالترتیب سی زیڈ اے اور وزارتِ دفاع سے کلیئرنس کو تیز کرنے کے لئے کہا۔دھیرج گپتا نے محکمہ کے اَفسران ، اِنجینئروں ، ٹھیکداروں اور خدمات فراہم کرنے والوں پر زو دیا کہ وہ اپریل کے آخیری ہفتے تک چڑیا گھر کو آزمائشی طور پر چلانے کی خاطر تیا رکرنے کے لئے اَپنی پوری کوششیں کریں۔اِس موقعہ پر ریجنل وائلڈ لائف وارڈن جموں ڈاکٹر کمار ایم کے ، وائلڈ لائف وارڈن جمبو چڑیا گھر امیت شرما، اسسٹنٹ اِنجینئر رفیق احمد اور محکمہ وائلڈ لاف پروٹیکشن کے دیگر سینئر اَفسران اور کام کرنے والی ایجنسیوں کے مجاز نمائندے موجود تھے۔










