منشیات کے اِستعمال اور اس کی روکتھام کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا
بانڈی پورہ //ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے منی سیکرٹریٹ میں نار کو کوآرڈی نیشن سینٹر ( این سی او آر ڈی ) میکانزم ، سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات کی ممانعت ایکٹ ( سی او ٹی پی اے ) کے تحت ضلع سطح کی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی میٹنگ میں منشیات کی بدعت کو روکنے کے طریقوں اور مختلف شراکت داروں کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں منشیات کی لت کے خطرناک مسئلے سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی پر بھی بات ہوئی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے منشیا کے مسئلے سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے سرکاری اِداروں ، صحت سہولیات فراہم کرنے والوں، سول سوسائٹی کی آرگنائزیشنوں اور کمیونٹی رہنمائوں کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔ڈاکٹر اویس احمد نے عوام کو منشیات کے اِستعمال کے خطرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے ، نشے کے علاج اور معاون خدمات تک بہتر رَسائی اور ممنوعہ اَدویات کی غیر قانونی تقسیم کو روکنے کے لئے اَدویات کی دکانوں کے مضبوط ضابطے پر زور دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے منشیات کے بحران سے نمٹنے کے لئے مختلف شراکت داروں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی جن میں قانون عملانے والے اِدارے ، ہیلتھ کیئر پروفیشنلوں ، ماہرین تعلیم ، والدین اور مذہبی سربراہاں شامل ہیں۔اُنہوں نے منشیات کی بدعت سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے تعاون اور ایک متقفہ نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا۔ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ ہمیں اِس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا چاہیے اور اِس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہماری کمیونٹیز اِس علم اور وسائل سے لیس ہیں جن کی انہیں منشیات کے اِستعمال کو روکنے اور نشے کی لت سے لڑنے والوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین ڈی ڈی سی عبدالغنی بٹ نے بھی مشنیات کی بدعت کے مختلف مضر اثرات پر روشنی ڈالی ۔ایس ایس پی بانڈی پورہ لکشے شرما نے بچوں اور نوجوانوں میں منشیا ت کے اِستعمال کو روکنے میں والدین اور مذہبی سربراہوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی ۔بعد اَزاں ، ایک استفساری سیشن کا بھی ا،نعقاد کیا گیا جس میں مختلف شراکت داروں اور طلباء نے منشیات کی بدعت کو روکنے کے لئے اَپنی تجاویز پیش کیں۔اِس موقعہ پر چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل عبدالغنی بھی موجود تھے۔میٹنگ میں سینرسپر اِنٹنڈنٹ پولیس بانڈی پورہ لکشے شرما، اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ علی اَفسرخان، نوڈل آفیسر کو آرڈی نیشن محمد اشرف حکاک ، پد م شری فیصل علی ڈار، اے ایس پی بانڈی پور ہ سندیپ بھٹ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ عمر شفیع پنڈت، ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سیز ، مختلف اِداروں کے طلباء اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔ میٹنگ میں گورنمنٹ ڈگری کالجوں کے پرنسپلوں ، سنبل اور گریز کے سب صوبائی مجسٹریٹوں نے بھی بذریعہ ورچیول موڈ حصہ لیا۔










