اِس برس خانہ بدوش آبادی کیلئے 7ٹرانزٹ رہائش اور 24 شیڈول ٹرائب ہوسٹل مکمل کئے جائیں گے
سری نگر// مالی بجٹ 2023-24ء مختلف سماجی اور قبائلی بہبود اقدامات سے کمزور طبقوں کو بااِختیار بنانے اور سماج کے تمام طبقات کے لئے جامع ترقی کو فروغ دے گا۔مالی بجٹ 2023-24ء کے مطابق خانہ بدوش آبادی کے لئے 7ٹرانزٹ رہائش اور 24شیڈول ٹرائب ہوسٹل اِس مالی برس کے دوران مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔قبائلی محکمہ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی ہدایت پر ایک خصوصی پروجیکٹ شروع کیا ہے جس میں نقل مکانی کرنے والی آبادی کے لئے ٹرانزٹ رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات سمیت ٹرانس ہویمنٹ سپورٹ سسٹم کا تصور کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے اعلان کے مطابق سیزنل مائیگریشن کے دوران قبائلیوں کو پیش آنے والی مشکلات کو کم کرنے کے لئے قبائلی اَمور محکمہ نے تقریباً30,000 کنبوں کو جموں سے کشمیر تک مغل روڈ اور جموں کو جوڑنے والی قومی شاہراہ 44 سے لے جانے کے لئے 40ٹرکوں کا بیڑا خریدا ۔ محکمہ نے سری نگر سے یہ ٹرک جے اینڈ کے روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ذریعے خریدے تھے۔مالی بجٹ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اِس برس بھی قبائلی کنبوں کو ان کے سامان اور مویشیوں کی سیزنل نقل مکانی کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اِس برس کے بجٹ میں دودھ کی پیداوار اور سپلائی چین کو سپورٹ کرنے اور نوجوانوں کو روزگار کے دیرپا مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے مزید مِلک وِلیج قائم کئے جائیں گے ۔نیز قبائلی مصنوعات جیسے دودھ ، گوشت ، بھیڑ کا اون ، چمڑا وغیرہ کے لئے بازار کا ربط پیدا کیا جائے گا۔مالی بجٹ میں قبائلی بچوں کے لئے مزید سمارٹ کلاس روموں کے قیام اور کانہ بدوش آبادی کی تعلیمی ، ہیلتھ کیئر اور معاشی حالت کا پتہ لگانے کا بندوبست رکھا گیا ہے ۔ اِس کے علاوہ مالی بجٹ میں درج فہرست ذات اور دیگر پسماندہ طبقاد ، اقتصادی طور پر پسماندہ طبقات ، جسمانی طور خاص اَفراد کے زُمرے سے تعلق رکھنے والے 1,24,300 پری میٹرک طلباء ( پہلی سے آٹھویں)کو سکالر شپ فراہم کرنے کا اِنتظام ہے۔نئے بجٹ کے تحت تمام چائلڈ کیئر اِنسٹی چیوشنز ( سی سی آئی ) کو جدید طرزپر تیا ر کیا جائے گا جس میں قیدیوں کے لئے بہتر ین حالات زندگی ہوں گے ۔ اِس کے علاوہ 19 بال آشرم اور 12ناری نکیتن میں 1,700 قیدی اِس پہل کے تحت آئیں گے۔اِس برس کے مالیاتی منصوبے میں تمام 20 اَضلاع میں ڈسٹرکٹ ڈِس ایبلٹی رِی ہیبلٹیشن سینٹروں ( ڈی ڈی آر سی ) قائم کرنے اور خواتین کو بااِختیار بنانے کے لئے مرکز (ایچ اِی ڈبلیو ) ۔ مہیلا شکتی کیندروں کے قیام کا بھی اِنتظام ہے۔خواتین کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے حوالے سے بجٹ میں جی پی ایس سے چلنے والی خواتین ہیلپ لائن کے قیام اور ورکنگ وومن ہوسٹلوں کی تعمیر کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔بجٹ میں جسمانی طور خاص اَفراد کی تربیت کے لئے بھی فنڈز مختص کئے گئے ہیں تاکہ وہ مالی طور پر خود مختار ہو کر معاشرے میں باوقار زندگی گزار سکیں۔










