ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے یوتھ اَنٹرپرینیور شپ فیسٹول کیلئے مجوزہ مقام کا دورہ کیا

ناظمِ اطلاعات ، ڈی آئی پی آر کے ملازمین نے ظہور گرو کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

جموں//ناظمِ اطلاعات اکشے لابرو نے اسسٹنٹ ایڈیٹر ظہور احمد گرو کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ، جن کا گذشتہ شام مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا تھا ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں مسٹر اکشے لابرو نے سوگوار افسر اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی روح کیلئے سکون کی دعا کی ۔ دریں اثنا ڈی آئی پی آر کے ملازمین نے بھی ظہور احمد گرو کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ محکمہ کے افسران اور ملازمین نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی رعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی روح کیلئے ابدی سکون اور سوگوار خاندان کیلئے یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے ہمت کی دعا کی ۔