parvaiz koul

صحت کی دیکھ بھال کی دستیابی میں بہت زیادہ عدم مساواتـ: پروفیسر پرویزکول

ذہنی بیماری، حمل سے متعلق مروجہ طریقہ اموات بھی وجوہات:ڈائریکٹر SKIMS

سری نگر//شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (SKIMS) کے ڈائریکٹر اور سیکرٹری جنرل (EOSG) ایگزیکٹو آفس پروفیسر پرویز اے کول نے جمعہ کو کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کی دستیابی میں بہت زیادہ عدم مساوات ہے۔جے کے این ایس کے مطابق عالمی یوم صحت کے تحت عالمی ادارہ صحتWHOکے اس سال کے تھیم یاخیالیہ’’سب کیلئے صحت‘‘ پر جمعہ کو سکمزصورہ میں منعقدہ عالمی یوم صحت کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، پروفیسر کول نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کی دستیابی میں بہت زیادہ عدم مساوات ہے- انہوںنے کہاکہ اس عدم مساوات کی بنیادہ وجوہات میں بھاری اخراجات، ذہنی بیماری، حمل سے متعلق اموات وغیرہ محرکات شامل ہیں ۔ڈائریکٹرSKIMSکاکہناتھاکہ ندوستان میں صحت کی فراہمی میں بہتری کے باوجود جوابدہی کا فقدان، منشیات کی غیر متعلقہ پالیسی، اینٹی بائیوٹکس کا غلط استعمال اہم تشویش کا باعث ہیں۔پروفیسر کول نے صحت کے نظام تک یکساں رسائی پر زور دیا اور کہا کہ یہ ذمہ داری صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد پر ہے اور صحت مند عمر بڑھنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ SKIMS ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر ڈیلیوری میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اسے عام لوگوں سے اپنی خدمات کے لیے 90فیصدتک مثبت فیڈ بیک ملا ہے۔انہوں نے تقریب کے انعقاد پر ہسپتال انتظامیہ کے شعبہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس تقریب میں شرکت کرنے والے شرکاء کیلئے تبادلہ خیال نتیجہ خیز ثابت ہو گا۔ڈین میڈیکل فیکلٹی SKIMS ڈاکٹر بشیر احمد لاوے نے اپنے خطاب میں کہا کہ کئی سطحوں پر ترقی کے باوجود غیر متعدی امراض اب بھی اہم چیلنج ہیں۔اس تقریب میں SKIMS کے تمام شعبوں کے سربراہان، ریزیڈنٹ ڈاکٹروں اور دیگر معاون عملے نے شرکت کی۔