سری نگر//ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز کشمیر نے بینکٹ ہال سری نگر میں نیشنل تمباکو کنٹرو ل پروگرام ( این ٹی پی سی )، سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ سی او پی ٹی اے ۔ 2023 کی عمل آوری کے لئے مختلف اہم شراکت داروں کی ایک صوبائی سطح ورکشاپ کا اِنعقاد کیا۔ورکشاپ کا اِفتتاح صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے کیا اور اِس میں ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر مشتاق احمد راتھر، ڈائریکٹر کالجز ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن ، آر ٹی او کشمیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر ،ایس ایم سی ، سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ، ڈرگ اینڈ فوڈ کنٹرول،یو ایل بی ، آرڈی ڈی ، نیشنل ہیلتھ مشن ، صحت محکموںکے اَفسران اور این جی اوز والنٹری ہیلتھ کشمیراور ہیلتھ ایسو سی ایشن کشمیر کے اراکین نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر نے پبلک مقامات بشمول سکولوں ، کالجوں ، ہوٹلوں ، بسوں ، بازاروں پر سگریٹ نوشی پر پابندی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور سگریٹ نوشی کرنے والوں پر موقعہ پر جرمانہ عائد کرنے پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طلباء کو سگریٹ نوشی کے نوجوانوں کی صحت اور دماغ پرمضر اَثرات اور معاشرے پر بُر ے اثرا ت کے بارے میں آگاہ کریں۔دریں اثنا ، اُنہوں نے کہا کہ منشیات کے اِستعمال نے کشمیر میں ایک خطرناک صورتحال اختیار کی ہے اور منشیات کی فروخت میں ملوث اَفراد کے لئے کوئی رحم نہیں کیا جائے گا۔ اُنہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اگر منشیات کے گٹھ جوڑ کو مؤثر طریقے سے نہ روکا گیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ منشیات کی بدعت کے خلاف سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر بھرپور مہم چلائی گئی ہے۔اُنہوں نے نوجوانوں کی منفیت سے دور رکھنے کے لئے مفید سرگرمیوں کے اِنعقاد کی ہدایت دی ڈائریکٹر ایچ ایس کے مشتاق احمد نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد کلیدی شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا اور این ٹی سی پی اور سی او ٹی پی اے ۔ 2023ء کی مؤثر عمل آوری کے لئے اُنہیں حساس بناناور سگریٹ نوشی کی ممانعت کے لئے ایک جامع پالیسی وضع کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر اِی۔ سگریٹ پر پابندی عائد کرنے والی 5 ویںریاست ہے اور یہ بھی کہا کہ شری اَمرناتھ جی یاترا کو 2019ء سے تمباکو سے پاک قرار دیا گیا تھا۔اِس کے علاوہ اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی اِداروں کے اَندر اور اس کے آس پاس تمباکو نوشی پرمکمل پابندی کے لئے ایک سرکیولرنافذ کیا جائے تاکہ اُنہیں تمباکو سے پاک بنایا جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ قیمتی جانوں اور آنے والی نسلوں کو بچانے کے لئے تمباکو پر پابندی کو اِنتہائی اہمیت دی جائے گی۔دورانِ ورکشاپ سٹیٹ نوڈل آفیسر این ٹی سی پی ڈاکٹر میر مشتاق نے قومی تمباکو کنٹرول پروگرام ، سی او ٹی پی اے ۔2023 اور ٹی او یف اِی آئی کے جائزہ پر ایک پرزنٹیشن پیش کی جبکہ نوڈل آفیسر مینٹل ہیلتھ ڈاکٹر ماجد شفیع نے تمباکو کے صحت خطرات اور منشیات کی لت سے نجات پر پرزنٹیشن دی۔تمباکو کے خاتمے کے قومی سپیکراور راجستھان کینسر فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر راجیش گپتا نے تمباکو کے خاتمے کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔ایس پی سی جموںوکشمیر ڈاکٹر محمد ناصر نے ورکشاپ میں حصہ لینے والے تمام اَفسران کا شکر یہ اَدا کیا۔










