جموں// صنعت و حرفت محکمہ نے صنعت اورپروموشن اِنڈسٹری اینڈ اِنٹرنل ٹریڈ محکمہ ( ڈی پی آئی آئی ٹی) کے ساتھ مل کر جموںوکشمیر یوٹی میں صنعت بھون ریل ہیڈ کمپلیکس میں نئی مرکزی سیکٹر سکیم ( این سی ایس ایس ) 2021کی مؤثر عمل آوری کے لئے ایک روزہ ’ورکشاپ کم صلاحیت سازی پروگرام‘ کا اِنعقاد کیا۔ صبح کے اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری ڈی پی آئی آئی ٹی آر کے سنگھ اور ڈائریکٹر ڈی پی آئی آئی ٹی ڈاکٹر کاجل نے ڈی پی آئی آئی ٹی کی ٹیم کے ساتھ مرکزی وزارتِ صنعت و حرفت ،ای اینڈ وائی ’ نئی مرکزی سکیم ( این سی ایس ایس )2021پر‘ ڈائریکٹورٹ آف اِنڈسٹریز اینڈ کامرس اور صوبہ جموں کے ضلعی صنعتی مراکز کے اَفسران سے خطا ب کیا۔ڈائریکٹر جنرل صنعت و حرفت جموں انوملہوترا نے جموںوکشمیر کے صنعتی ماحولیاتی نظام کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی اور صوبہ جموں کے سلسلے میں رجسٹریشن اور دعوئوں میں ہوانے ولی پیش رفت کو شیئر کیا۔ڈی پی آئی آئی ٹی کے اَفسران نے جموںوکشمیر یوٹی ٹی کی طرف سے کی گئی پیش رفت کی تعریف کی اور اِس بات پر زور دیاکہ جموں وکشمیر کو سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور جموں وکشمیر کی صنعتی ترقی کے لئے نئی سیکٹر سکیم کو ایک بڑی کامیابی بنانے کے لئے ایک فعال کردار اَدا کرنے کی ضرورت ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے آئی ڈی ایس 2017 یونٹوں کی رجسٹریشن کے لئے این سی ایس ایس پورٹل ، ورکنگ کیپٹل اِنٹرسٹ سبونشن ، ٹرم لون اِنٹرسٹ سبونشن ، کیپٹل انوسمنٹ انسینٹیو اور جی ایس ٹی سے منسلک مراعات کلیم درخواست فارم اور اس کے بعد دستاویزات کی اَپ لوڈنگ کے سلسلے میں اِن چیلنجوں پر وروشنی ڈالی ۔ڈی پی آئی آئی ٹی کے اَفسران نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کی اور محکمہ صنعت و حرفت سے درخواست کی کہ وہ اَپنی فیلڈ ٹیموں کو فعال کریں اور کاروباریوں کے ساتھ بات چیت کریں ۔اُنہوں نے محکمہ سے یہ بھی کہا کہ وہ مخصوص شعبوں کی نشاندہی کرے اور اس کے مؤثر عمل آور کے لئے نئی مرکزی سیکٹر سکیم کے لئے اہداف مقرر کرے۔دوپہر کے سیشن میں ٹیم نے صوبہ جمو ں کے مختلف صنعت کاروں اور مختلف صنعتی ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں کے ساتھ مکمل بات چیت کی۔ڈی پی آئی آئی ٹی ٹیم نے ایسوسی ایشن کے اراکین کو نیو سینٹرل سیکٹر سکیم کے تحت مختلف مالیاتی اور ٹیکس فوائد سے آگاہ کیا تاکہ جموں وکشمیر یوٹی میں مینوفیکچرنگ اور سروس دونوں شعبوں میں نئی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔ ٹیم نے سکیم کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں ان کے شکوک و شبہات کو دور کرتے ہوئے این سی ایس ایس پورٹل کی مختلف خصوصیات کی بھی وضاحت کی۔مختلف صنعتی انجمنوں کے نمائندوں نے سابقہ آئی ڈی ایس ۔2017میں نمایاں نکات کے ساتھ ساتھ نئی این سی ایس ایس پالیسی کے تحت ہونے والی رجسٹریشنوں پر روشنی ڈالی۔ مختلف صنعتی ایسوسی ایشنوں کے مندوبین نے بھی سکیم میں مزید بہتری اور جموںوکشمیر یوٹی میں کاروبار کرنے میں آسانی کو بہترکرنے کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں۔آر کے سنگھ اور ڈاکٹر کاجل نے ان کے پروجیکٹوں کو عملانے اور ریاست اورمرکزی حکومت کی طرف سے دی جانے والی مختلف مراعات سے فائدہ اٹھانے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے موجودہ کاروباری اداروں کی دیرپا کے لئے گہری نظر رکھی ہے اور جموں و کشمیر یوٹی میں بھی نئی سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔صوبہ جموں کی صنعتی ایسوسی ایشنوںکے نمائندوں نے جموں و کشمیر کی صنعت کاری کی حمایت میں مرکزی اور یوٹی حکومتوں کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔










