جموں// حکومت جموں وکشمیر نے مختلف سکیموں اور پروگراموں کی عمل آوری میں شفافیت اور جواب دہی کو بہتر بنانے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی میں 4,291 گرام پنچایتوں میں کاموں کا کامیابی سے سوشل آڈِٹ کیا ہے۔کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج مندیپ کور کی سپورٹ اور ڈسٹرکٹ ریسورس پرسنز ( ڈی آر پیز) ، بلاک ریسور س پرسنز ( بی آر پیز) ،پروگرام اَفسران( پی او) اور این آر ایل ایم کے ایس ایچ جی ممبران کی انتھک کوششیں بطور وِلیج ریسورس پرسنز ( وِی آر پیز) نے اِس کامیابی میں زبردست تعاون کیا ۔ڈی آرپیز ، بی آر پیز ،پی اوز اور وِی آر پیز پر مشتمل فیلڈ ٹیم نے سوشل آڈِٹ کی کامیابی میابی میں اہم کردار اَدا کیا۔وہ کمیونٹی کے اَرکان محکمہ کی تکنیکی مدد اور فراہم کرنے کے ذمہ دار تھے۔ ڈی آر پیز اور بی آر پیز نے مقامی سیاق و سباق ، حکومتی سکیموں اور پروگراموں کے بارے میں اَپنی معلومات ، سکیموں سے متعلق ریکارڈ اور دستاویز ات کی تصدیق کرنے میں مدد کی اور اہم معلومات فراہم کیں۔دوسری طرف وِی آر پیز نے کمیونٹی ممبران اور سوشل آڈِٹ کے درمیان ایک پُل کا کام کیا اور مقامی باشندوں کو درپیش مسائل اور مشکلا ت کی نشاندہی کرنے میں مدد کی۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ محکمہ نے یکم مارچ 2023ء سے ایس بی ایم ( جی) اور پی ایم اے وائی (جی) کو اَپنے دائرہ کار میں شامل کرتے ہوئے جموںوکشمیر یوٹی میں سوشل آڈِٹ کے دائرے کو بھی وسیع کیا ہے اور دیہی ترقی محکمہ اور دیگر محکموں کی اِضافی سکیمیں بھی لائے جانے کا اِمکان ہے ۔










