بسوہلی مصوری کو نبارڈ کے تعاون سے جیوگرافیکل اِنڈیکشن( جی آئی) ٹیگ ملا

جموں//کٹھوعہ ضلع کی دُنیا کی مشہور بسوہلی مصوری کو اَب جیو گرافیکل اِنڈیکشن ( جی آئی) ٹیک ملا ہے۔ جیوگرافیکل اِنڈیکشن ( جی آئی ) دانشورانہ املاک کے حق کی ایک شکل ہے جو ایک مخصوص جغرافیائی محل وقوع سے پیدا ہونے والے سامان کی شناخت کرتی ہے اور اِس مقام سے منسلک الگ نوعیت ، معیار اور خصوصیات رکھتی ہے ۔ ان مصنوعات کی جی آئی ٹیگنگ کا عمل کووِڈ کے مشکلات وقت کے دوران دسمبر 2020ء میں ہینڈکرافٹ اینڈ ہینڈلوم محکمہ کی مشاورت اور تعاون سے نبارڈ نے شروع کیا تھا ۔ طویل قانونی عمل کے بعد اَب آخیر کار ان مصنوعات کو جی آئی ٹیگس دیئے گئے ہیں۔مرکزی وزیر صنعت و حرفت پیوش گوئیل نے 31؍مارچ 2023ء کو اَپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈ ل سے ٹویٹ کر کے ملک کو 33 جی آئی ٹیگس حاصل کرنے پر مبارک باد دی ۔ جموںوکشمیر یوٹی کی مصنوعات کو 31؍ مارچ 2023ء کو جی آئی ٹیگ حاصل کرنے والی 33مصنوعات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہ ے۔جی آئی کی تاریخ میں یہ پہلا موقعہ ہے جب جموں خطہ کو دستکاری کے لئے جی آئی ٹیگ ملا ہے ۔ اس سے قبل کشمیر کے دستکاری کو جی آئی ٹیگ دئیے گئے تھے۔کٹھوعہ ضلع کی بسوہلی مصوری جموںخطے سے پہلا آزاد جی آئی ٹیگ ہے ۔اب صرف ایک مجاز صارف کو ان مصنوعات کے سلسلے میں جغرافیکل اِنڈیکشن استعمال کرنے کے خصوصی حقوق حاصل ہیں۔ اِس کی وجہ سے کوئی بھی شخص اَپنے جغرافیائی علاقوں سے باہر اس کی نقل نہیں کرسکتا ۔یہ تیسرے فریق سے ان رجسٹرڈ جیو گرافیکل اِنڈیکشن اشیاء کے غیر مجاز استعمال کو روکے گا ، برآمدات کو فروغ دے گا اور بین الاقوامی سطح پر ان کے برانڈز کو فروغ دے گا ۔ اِس طرح ملک کے جی ڈی پی میں شراکت سمیت پروڈیو سروںاور متعلقہ شراکت داروں کی اِقتصادی خوشحالی کو فروغ ملے گا۔چیف جنرل منیجر نبارڈ ڈاکٹر اَجے کمار سود نے حکومت جموںوکشمیر یوٹی کے متعلقہ محکموں ، تمام جی آئی درخواست گزار آرگنائزیشنوں اور بالخصوص لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی ہنرمند قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جموںوکشمیر کو مزید 7 مصنوعات جی آئی ٹیگ حاصل کرنے کے مراحل نبارڈ کے تعاون سے فائنل میں ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جی آئی کے بعد کے ترقیاتی منصوبے اَب مصنوعات کے لئے تربیت اور صلاحیت کی تعمیر برانڈ کی تعمیر ، مارکیٹ ایبلٹی کو بہتر بنانے وغیرہ کے لئے شروع کئے جائیں گے۔