جموں//کمشنر سٹیٹ ٹیکسز جموںوکشمیر ڈاکٹر رشمی سنگھ نے آج کہا کہ سٹیٹ ٹیکسز محکمہ نے ایک ماحوالیاتی نظام بنایا ہے جہاں ایک سہولیت کاربیداری پیدا کرنے کے طور پر کام کرتا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ریونیو میں اضافہ صرف دائرہ اختیاری حلقوں اور عمل کرنے والے وِنگوں کی سطح پر مسلسل کوششوں سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر رشمی سنگھ نے اِن باتوں کا اِظہار سٹیٹ ٹیکسز محکمہ کے اَفسران اور ملازمین کی جی ایس ٹی چوری کے معاملات کا پتہ لگانے اور اس کے نتیجے میں چوروں سے ٹیکس اور جُرمانے کی وصولی میں ان کی غیر معمولی کارکردگی اور خصوصی کوششوں کے لئے ایک اعزازی تقریب کے دوران کیا۔ اِس طرح جموں و کشمیر کے محصولات کی وصولی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اُنہوں نے اَفسروں اور ملازمین کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارک باد دیتے ہوئے فرائض کے تئیں ان کی محنت اور لگن کی تعریف کی۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ٹیکس نظام کی سا لمیت کو برقرار رکھنے اور جموںوکشمیر کے محصولات کی وصولی کے اہداف کو پورا کرنے کے لئے مستقبل میں بھی اَپنی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔کمشنر سٹیٹ ٹیکسز جموںوکشمیر ڈاکٹر رشمی سنگھ نے کہاکہ محکمہ عملے کی باقاعدہ تربیت ، ورکشاپوں اور مختلف ریاستوں کے ساتھ علم کے تبادلے کے ذریعے اَپنے اِنسانی وسائل کو مضبوط کرنے کے عمل میں ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’’ کرتاویا‘‘ ایک ٹیکس بیداری اقدام جوحال ہی میں لیفٹیننٹ گورنر نے شروع کیا ہے ۔ اسے عوام میں ٹیکس کی تعمیل کو ایک معمول بناتے ہوئے مسلسل بیداری سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔اِس موقعہ پرایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ( ایڈمنسٹریشن اینڈ انفورسمنٹ) جموں نمرتا ڈوگرہ نے خطاب کرتے ہوئے محکمہ کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر نے مالی برس 2022-23ء کے لئے ٹیکس ریونیو میں خاطر خواہ اِضافہ درج کیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کی طرف سے ٹیکس میکانزم کو مضبوط بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں،جیسے کہ زونل کنورجنس فورم، جی ایس ٹی سہولیت کیندر، آڈٹ ونگ اور خصوصی تفتیشی یونٹ (ایس آئی یو) کا قیام تاکہ ڈیٹا اینالیٹکس اور مصنوعی ذہانت سے آمدنی میں اضافہ کو یقینی بنایا جا سکے۔دورانِ تقریف اَفسران اور ملازمین کو حکومت کی انعامی سکیم کے تحت نقد انعامات سے نوازا گیا۔ انعامی سکیم ان افسران اورملازمین کی کوششوں کو تسلیم کرتی ہے جو ٹیکس چوری کے معاملات کا پتہ لگاتے ہیں اور ریاست کے محصولات کی وصولی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے محکمہ کے تئیں اظہار تشکر کیا اور عہد کیا کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔اِس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز انفورسمنٹ سانبہ سنجے گپتا ، ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ( اپیل ۔I) شہناز اختر ، ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ( ریکوری ) جموں بال کرشن ، ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز انفورسمنٹ (کٹھوعہ ) لکھن رنجیت سنگھ ، ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکس انفورسمنٹ ( نارتھ ) اودھمپور انیل کمار چنڈیل ، ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز انفورسمنٹ ( سینٹرل ) ریتو مہاجن ،ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ( اپیل ۔ II)شازیہ کوثر ، ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ( آئی ٹی ، ڈیٹا اینالیٹکس اینڈ اِکنامک انٹیلی جنس) جموں کنچن بالا ، ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ہیڈ کوارٹر آشیما شیر بھی موجود تھیں۔










