اننت ناگ نے سٹیٹ سی او اِی روئنگ کیلئے اوپن سلیکشن ٹرائلز کی میزبانی کی

سری نگر//جموںوکشمیر سپورٹس کونسل نے آج کھیلو اِنڈیا سٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس ( سی او اِی) روئنگ کے لئے جنوبی کشمیر کے اَضلاع اننت ناگ ، پلوامہ ، شوپیاں اور کولگام کے لئے سپورٹس سٹیڈیم اننت ناگ میں اوپن سلیکشن ٹرائلز کا اِنعقاد کیا۔چاروں اَضلاع کے لڑکوں اور لڑکیوں نے سلیکشن ٹرائلز میں حصہ لینے کے لئے جوش و خروش اور خواہش کا مظاہرہ کیا۔جوائنٹ سیکرٹری ( کے ) بشیر احمد کی قیادت میںمونیٹرنگ کمیٹی کی نگرانی میں کے آئی ایس سی اِی روئنگ کے اَفسران نے ٹرائلز کا اِنعقاد کیا۔منتخب رائورز جے کے ایس سی واٹر سپورٹس سینٹر نہرو پارک سری نگر میں کھیلوں کے یونیفارم ، سازو سامان ، سکولنگ وغیرہ حاصل کرنے کے علاوہ بین الاقوامی اِنفراسٹرکچر کا اِستعمال کرتے ہوئے رہائشی سکیم کے تحت اِنتہائی تجربہ کار کوچوں سے تربیت حاصل کریں گے۔وسطی کشمیر کے لئے کے آئی ایس سی اِی روئنگ کے اوپن سلیکشن ٹرائلز 5؍ اپریل 2023ء کو پولو گرائونڈ سری نگر میں منعقدہونے والے ہیں۔اِس میںشرکأ کو موقعہ ملے گا کہ وہ عوامی سٹیج پر اَپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور ایک کامیاب روئنگ کیرئیر کا آغاز کریں۔وہ اُمیدوار جو اِمتخانات یا کسی او ر وجہ سے ٹرائلز میں حصہ نہیں لے سکے وہ اَب بھی قواعد ضوابط کے مطابق اِنتخابی عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔