Principal Secretary, ARI & Trainings visits Ganderbal

پرنسپل سیکرٹری اے آر آئی اور ٹریننگ نے گاندر بل کا دورہ کیا

ٹرانزٹ رہائش وندہامہ، بی ڈی سی بلڈنگ گنگرہامہ پر پیش رفت کا معائینہ کیا

گاندر بل//اے آر آئی اور ٹریننگ کے پرنسپل سیکرٹری اشوک کمار پرمار نے آج گاندر بل کا دورہ کیا اور ضلع میں ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے ڈی ڈی سیز ، پی آر آئی ممبران اور ضلعی افسران کے ساتھ ایک مشترکہ انٹر ایکٹو میٹنگ کی صدارت کی تا کہ ان کے خدشات ، شکایات اور ترقیاتی مسائل کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ انہوں نے مختلف ترقیاتی امور پر رائے بھی طلب کی ۔ اجلاس میں ڈی ڈی سی کی چئیر پرسن نزہت اشفاق ، اے ڈی ڈی سی مشتاق احمد سمنانی ، سی پی او ، اے سی پی ، ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی ، سرپنچ ، پنچ اور دیگر ضلعی اور سیکٹورل افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران ڈی ڈی سیز ، بی ڈی سیز اور دیگر پی آر آئی ممبران نے اپنے علاقوں سے متعلق ضلع کے مختلف ترقیاتی مسائل کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے لاری پرینگ واٹر سپلائی سکیم کو جلد مکمل کرنے ، باب کینال کی صفائی ، شیر پتھری میں ہائی اسکول کی اپ گریڈیشن ، نالہ سندھ کی خوبصورتی ، آر ڈی ڈی بالخصوص انجینئرنگ ونگ میں سٹاف کی کمی ۔ گزامہ پل کی بروقت تکمیل اور عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق دیگر مسائل کا مطالبہ کیا ۔ لاری پرینگ اسکیم پر پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی کو ہدایت دی کہ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کیلئے ٹھوس کوششیں کی جائیں اس کے علاوہ ضلع بھر کے صارفین کو ٹریٹڈ پورٹیبل پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ باب کینال کی صفائی کے حوالے سے ایگزیکٹو انجینئر آئی اینڈ ایف سی کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام ضروری نہروں کی ڈیسلٹنگ /ڈریجنگ کو یقینی بنائے تا کہ ضلع بھر میں آبپاشی کی سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے ۔ پی آر آئی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ ضلع گاندر بل کا دورہ کرنے کا مقصد لوگوں کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات تک رسائی حاصل کرنا ہے اور میٹنگ کے دوران سامنے آنے والے مسائل پر مناسب کارروائی کا یقین دلایا گیا ۔ انہوں نے افسران کو باقاعدگی سے فیلڈ وزٹ کر کے کام کی مناسب اور بروقت نگرانی کیلئے ضروری ہدایات بھی دیں ۔ قبل ازیں چیف پلاننگ آفیسر عرفان گیری نے ضلع میں ترقیاتی منظر نامے اور مختلف فلاحی اسکیموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائیزہ پیش کیا ۔ بعد ازاں اشوک کمار نے مختلف جاری ترقیاتی کاموں بشمول ٹرانزٹ رہائش وندہامہ ، بی ڈی سی بلڈنگ گنگر ہامہ اور وائل پُل کا معائینہ کیا ۔ فیلڈ وزٹ کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے معیار کے ساتھ سمجھوتہ کئے بغیر ضلع میں ان اہم پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کیلئے عمل کرنے والی ایجنسیوں کو ضروری ہدایات دیں ۔