25جون کی شام سے28 جون کے دوران کچھ مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش متوقع

7اپریل تک موسمی صورتحال ابتررہنے کی پیش گوئی

سری نگر//محکمہ موسمیات نے 7اپریل تک موسمی صورتحال ابتررہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے زمینداروں اور مالکان باغات کو اگلے ایک ہفتے تک زمینوںکوسیراب نہ کرنے اور دواپاشی نہ کرنے کامشورہ دیا۔جے کے این ایس کے مطابق بدھ اور جمعرات کی طرح جمعے کے روز مطلع ابرآلودرہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے جمعہ کی صبح تازہ موسمی ایڈوائزری جاری کی ۔محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوںکے دوران گرج چمک کیساتھ ہلکی سے درمیانی بارشوں ،ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے بتایاکہ اس دوران کچھ بالائی مقامات پر ہلکی برف باری بھی ہوسکتی ہے ۔متعلقہ محکمے نے مزید کہاکہ 2سے7پریل تک جموں وکشمیرمیں موسمی صورتحال خراب رہنے کے بیچ بہت سے علاقوںمیں گرج چمک کیساتھ بارشیں ہونگی ،اور عمومی طور پر مطلع ابرآلودرہے گا۔محکمہ موسمیات نے زمینداروں اور مالکان باغات کو اگلے ایک ہفتے تک زمینوںکوسیراب نہ کرنے اوردرختوں پرکیڑے مارادویات کا چھڑکائو نہ کرنے کامشورہ دیا۔متعلقہ محکمے نے مزید کہاکہ8سے12اپریل تک جموں وکشمیرمیں عمومی طور پرآسمان پر بادل چھائے رہیں گے ۔ادھر مطلع ابرآلود رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج ہوئی ہے ۔جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات سری نگرمیں کم سے کم درجہ حرارت 7.9،قاضی گنڈ میں 6.8،پہلگام میں 3.2،کپوارہ میں 5.7،کوکرناگ میں5.3،گلمرگ میں0.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔