جموں وکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن نے پرگتی میدان میں اِنڈیا سافٹ کے 23 ویں ایڈیشن میں شرکت کی

جموں//جموںوکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن( جے کے ٹی پی او) نے پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت پرشانت گوئیل کی رہنمائی اور منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او خالد جہانگیر کی نگرانی میں الیکٹرانکس اینڈ کمپیوٹر سافٹ ویئر ایکسپورٹ پروموشن کونسل ( اِی ایس سی )کے زیر اہتمام پرگتی میدان نئی دہلی میں اِنڈیا سافٹ کے 23 ویں ایڈیشن میں شرکت کی۔مرکز ی وزیر مملکت صنعت و حرفت انوپریہ پٹیل نے اِنڈیا سافٹ کا اِفتتاح کیا۔ اِفتتاحی تقریب میں نائب وزیر مواصلات کیوبا محترمہ گریسیل یولیارئیس لیون اورریجنل گورنر اروکنیا چلی ریواس سٹیپکے لو سیانو الی جنڈرو نے بھی اَپنے وفود کے ساتھ شرکت کی۔اِس ایونٹ نے اِنڈین الیکٹرانکِس اور آئی ٹی صنعت کی عالمی رَسائی میں مدد کرنے کے لئے بہت سے اِختراعی کاروباروں کی نمائش کی جس سے کثیر القومی کارپوریشنوں کے لئے فِن ٹیک ، سائبر سیکورٹی ، سمارٹ سلوشنز، الیکٹرانک ہارڈ ویئر ، کلین ٹیک ، مشین لرننگ ، آرٹیفیشل اِنٹلی جنس جیسے جدید حل تلاش کرنے کا ایک نادر موقعہ پیش کیا گیا۔جموںوکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن( جے کے ٹی پی او) نے جموںوکشمیر کی 9 آئی ٹی کمپنیوں کی شرکت کو سپانسر اور سہولیت فراہم کی اور اِس تقریب میں جے اینڈ کے پویلین قائم کیا۔نمائش کنندگان نے اَپنی منفرد پروڈکٹ اور سروس لائن کی نمائش کی جس میں سمارٹ لرننگ ، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ، ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ ، بزنس اینڈ نالج پروسیس آئوٹ سورسنگ ، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی سکل ڈیولپمنٹ شامل تھے۔اِس تقریب میں جے اینڈ کے کمپنیوں کی بی ٹو بی میٹنگوں اور جموںوکشمیر نمائش کنندگان کی طرف سے زائد اَز 800 ممکنہ کاروباری لیڈز دیکھنے میں آئیں جنہیں آرڈرز میں تبدیل ہونے پر اَچھے کاروبار ، زرمبادلہ اور روزگار پیدا کرنے کی اُمید ہے۔تین روزہ ایونٹ میں زائد اَز 1,500 اِنڈین نمائش کنندگان نے مشاہدہ کیا جنہوں نے اَپنی مصنوعات کی نمائش کی اور 80 ممالک کے 650 سے زیادہ غیر ملکی شرکأ کو اَپنی طرف متوجہ کیا۔