A world-renowned craniomaxillofacial surgeon will visit Skimms Medical College in May

عالمی شہرت یافتہ کرینیو میکسیلو فیشل سرجن مئی میں سکمز میڈیکل کالج کا دورہ کریں گے

سری نگر//جموںوکشمیر کے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بنگلورکے عالمی شہرت یافتہ کرینیو میکسیلو فیشل سرجن پروفیسر کرشنا شام رائو ( ایم بی بی ایس، ایف آر سی ایس انگلینڈ ، ایم ڈی ایس ایف ڈی ایس آر سی ایس آئرلینڈ)17سے 24؍ مئی 2023ء تک سکمز میڈیکل کالج بمنہ کا دورہ کریں گے ۔سرجن ڈاکٹر اس وقت سکمز میڈیکل کالج ۔ہسپتال بمنہ میں چہرے کی پیچیدہ سرجیوں کا آپریشن کریں گے ۔ چہرے کی خرابی ، ناک کی خرابی ، بیرونی کان کی خرابی ، کرینیو فیشل ڈیفارمی ٹیز ، کلفٹ ہونٹ اور کلفٹ پلیٹ کے مسائل جیسے کسی بھی قسم کے مسائل کا شکار مریضوں کا علاج ڈاکٹر کرے گا۔ واضح رہے کہ سرجن ڈاکٹر مریضوں کا مفت آپریشن کریں گے۔