واٹر ٹیسٹنگ لیب کے عملے کیلئے 3روزہ ہینڈ ہولڈنگ سیشن کا اِنعقاد
بڈگام//جل جیون مشن نے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد کی ہدایات پر آئی ایس اے کے نمائندوں ، آنگن واڑی اور آشاورکروں ، واٹرٹیسٹنگ لیب کے عملے اور خواتین پی آر آئیز کے لئے ہینڈ ہولڈنگ سیشن کا اِنعقاد کیا۔یہ پروگرام مشن ڈائریکٹوریٹ جل جیون مشن کے پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹنوں نے بڈگام کے تین سب ڈویژنوں بشمول بیروہ ، چاڈورہ اور خان صاحب میں 27 ؍ مارچ سے لگاتار تین دِن تک ضلع بڈگام میں جے جے ایم کی مؤثر عمل آور ی کے لئے منعقد کیا۔اِس موقعہ پر متعلقہ صوبائی مجسٹریٹ مہمان خصوصی تھے۔ضلع بڈگام میں وقتاً فوقتاً مختلف تربیتی پروگرام منعقد کئے گئے تاکہ اِس باوقار مشن کی مؤثر اور وقتی تکمیل ہوسکے۔










